صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن کی توسیع کے بارے میں اپ ڈیٹ

Posted On: 12 DEC 2023 4:20PM by PIB Delhi

آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن (اے بی ڈی ایم) کا مقصد ملک کے مربوط ڈیجیٹل ہیلتھ انفراسٹرکچر کی مدد کے لیے ضروری سہولیات فراہم کرنا ہے۔ مشن کے بنیادی اجزاء میں شہریوں کے لیے آیوشمان بھارت ہیلتھ اکاؤنٹ (آبھا)، ہیلتھ پروفیشنل رجسٹری (ایچ پی آر)، ہیلتھ فیسیلٹی رجسٹری (ایچ ایف آر) اور آبھا ایپلی کیشن شامل ہیں۔ اے بی ڈی ایم کے ذریعے تخلیق کردہ ڈیجیٹل ہیلتھ ایکو سسٹم ابتدائی، ثانوی اور درمیانی حفظان صحت میں بغیر کسی رکاوٹ کے دیکھ بھال کے تسلسل میں مدد کرتا ہے۔

اے بی ڈی ایم مرکزی سیکٹر کی اسکیم ہے، جس کی مدت 5 سال  یعنی 22-2021 سے 26-2025 تک اور لاگت 1600 کروڑ روپے ہے۔ اسکیم کے تحت، تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں (یو ٹی) کو انسانی وسائل، صلاحیت سازی (سی بی) اور اطلاعات، تعلیم اور مواصلات (آئی ای سی) کی سرگرمیوں کے لیے رقم فراہم کی جاتی ہے تاکہ اس مشن کو آگے بڑھایا جا سکے اور تمام سہولیات/صحت کے پیشہ ور افراد کی تقرری سے متعلق ضروری افرادی امداد اور اے بی ڈی ایم ماحولیاتی نظام کے تحت تمام ریاستی صحت کے پروگراموں/حل کو مربوط کرنے کی سہولت فراہم کی جا سکے۔

مالی سال 22-2021، 23-2022 اور 24-2023 (یکم دسمبر 2023 تک) کے دوران ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مختص کی گئی، جاری کی گئی اور خرچ کی گئی رقم کی تفصیلات ضمیمہ اے میں دی گئی ہیں۔

اے بی ڈی ایم کو ستمبر 2021 میں شروع کیا گیا تھا۔ اے بی ڈی ایم کا مقصد ایک آن لائن پلیٹ فارم تیار کرنا ہے جو صحت کے ایکو سسٹم کے اندر صحت کے ڈیٹا کے لین دین کی سہولت فراہم کرے۔ اس مشن کا مقصد ہر شہری کا الیکٹرانک ہیلتھ ریکارڈ (ای ایچ آر) بنانا ہے۔

صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت پروفیسر ایس پی سنگھ بھگیل نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ بات کہی۔

ضمیمہ- اے

مالی سال 22-2021، 23-2022 اور 24-2023 (یکم دسمبر 2023 تک) کے دوران ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مختص کی گئی، جاری کی گئی اور خرچ کی گئی رقم (کروڑ روپے میں)

نمبر شمار

ریاست/ مرکز کے زیر انتظام علاقہ

مختص کی گئی رقم

جاری کی گئی رقم

خرچ کی گئی رقم

1

انڈمان و نکوبار جزائر

3.60

0.33

0.21

2

آندھرا پردیش

13.91

6.42

5.93

3

اروناچل پردیش

3.98

1.43

1.05

4

آسام

10.48

1.99

0.73

5

بہار

17.04

2.76

1.55

6

چنڈی گڑھ

3.97

0.40

0.04

7

چھتیس گڑھ

9.59

0.86

0.26

8

دہلی

8.58

0

0

9

ڈی این ایچ ڈی ڈی

3.61

0.51

0.51

10

گوا

3.98

1.32

1.22

11

گجرات

13.41

1.18

0.96

12

ہریانہ

9.59

0.86

0.005

13

ہماچل پردیش

7.19

0.50

0.38

14

جموں و کشمیر

7.74

1.25

0.58

15

جھارکھنڈ

10.89

0.68

0.13

16

کرناٹک

13.80

1.58

0.43

17

کیرالہ

10.56

1.86

1.23

18

لداخ

3.60

1.76

1.58

19

لکشدیپ

3.31

0.12

0.11

20

مدھیہ پردیش

14.89

1.38

0.66

21

مہاراشٹر

17.33

0.98

0.32

22

منی پور

4.38

0.49

0.41

23

میگھالیہ

4.39

1.50

1.28

24

میزورم

3.97

1.05

0.95

25

ناگالینڈ

4.00

0.74

0.42

26

اوڈیشہ

12.44

0

0

27

پڈوچیری

3.98

0.42

0.27

28

پنجاب

10.01

0.60

0.04

29

راجستھان

14.41

0.92

0.92

30

سکم

03.61

0.51

0.35

31

تمل ناڈو

14.53

4.73

3.47

32

تلنگانہ

10.95

0.84

0.31

33

تریپورہ

04.41

0.41

0.27

34

اتر پردیش

24.55

0

0

35

اتراکھنڈ

7.65

1.28

0.89

36

مغربی بنگال

15.90

5.31

3.45

 

 

 

 

 

*****

ش ح – ق ت – م ص

U: 2273


(Release ID: 1985592) Visitor Counter : 76


Read this release in: English , Manipuri