وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ویسٹرن ایئر کمانڈکے کمانڈروں کی کانفرنس -2023

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 12 DEC 2023 5:51PM by PIB Delhi

ہندوستانی فضائیہ کی ویسٹرن ایئر کمانڈ (ڈبلیو اے سی)کے کمانڈروں کی  دو روزہ کانفرنس 11 اور 12 دسمبر 2023 کو نئی دہلی میں منعقد ہوئی۔ فضائیہ کے سربراہ (سی اے ایس)ایئر چیف مارشل وی آر چودھری اس کانفرنس میں مہمان خصوصی تھے۔ ان کا  ایئر مارشل پی ایم سنہا نے خیر مقدم کیا، جو ویسٹرن ایئر کمان کے ایئر آفیسر کمانڈنگ اِن چیف( ڈبلیو اے سی) ہیں، فضائیہ کے سربراہ کو وہاں پہنچنے پر باقاعدہ گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

کانفرنس کے دوران فضائیہ کے سربراہ نے ویسٹرن ایئر کمانڈ( ڈبلیو اے سی اے )اےاو آر(ذمہ داری کا علاقہ)کے کمانڈروں کے ساتھ بات چیت کی اور اُبھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے اثرات، صلاحیتوں میں اضافے کی ضرورت اور انسانی وسائل کی صلاحیت کو مکمل طور پر بروئے کار لانے پر تبادلہ خیال کیا۔ سی اے ایس نے اپنے خطاب میں ایک قابل اعتماد آپریشنل پوزیشن کو برقرار رکھنے، تمام مطلوبہ مواقع پر تیز رفتار ردعمل اور پوری دنیا میں انسانی امداد اور آفات سے نجات کے لیے اس کے انمول تعاون کے لیے ڈبلیو اے سی کی تعریف کی۔

سی اے ایس نے نظم و ضبط کے کلچر کو فروغ دیتے ہوئے تربیت کے ایک تبدیلی والے انداز کو اپنانے پر زور دیا۔ انہوں نے کمانڈروں پر زور دیا کہ وہ عالمی تکنیکی ترقی کے ساتھ ہم آہنگ رہیں خاص طور پر خلائی، سائبر اور الیکٹرانک جنگ کے نئے شعبوں میں۔ انہوں نے اس بات کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی کہ ہندوستانی فضائیہ کے مقصد کو تقویت دینے کے لیے انکار کے ماحول میں کارروائیاں کی جائیں، جس سے ہمارے قومی مفادات کو آگے بڑھانے کے لیے فیصلہ کن ایرو اسپیس طاقت فراہم کرنے والی  حقیقی  چاق و چوبند اور موافق فضائیہ بنے۔

مزید برآں کانفرنس کے دوران نامور مقررین نے مستقبل کی جنگ میں ہندوستانی فضائیہ کی طرف سے تصور کیے جانے والے ملٹی ڈومین آپریشنز پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Image2G37F.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Image3MUUR.jpeg

************

ش ح۔ح ا۔ن ع

U. No.2266


(ریلیز آئی ڈی: 1985543) وزیٹر کاؤنٹر : 91
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Punjabi