سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

درج فہرست ذاتوں (ایس سی)  کے لیے مختص فنڈز

Posted On: 12 DEC 2023 4:24PM by PIB Delhi

سماجی انصاف اور  تفویض اختیارات کے وزیر مملکت رام داس اٹھاولے نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں  بتایا کہ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات  کا محکمہ درج فہرست ذاتوں کے لیے ترقیاتی ایکشن پلان (ڈی اے پی ایس سی) کا نوڈل محکمہ ہے، جس کا مقصد خاص طور پر درج فہرست ذاتوں کی  فلاح بہبود  ہے۔ ڈی اے پی ایس سی کے تحت، 39 ذمہ دار وزارتیں/محکمے نیتی آیوگ کے رہنما خطوط کے مطابق درج فہرست ذاتوں کو فائدہ پہنچانے والی اپنی اسکیموں کے تحت فنڈز مختص کرتے ہیں۔ ڈی اے پی ایس سی کے تحت ہونے والے اخراجات کی نگرانی محکمہ  برائے سماجی انصاف اور  تفویض اختیارات  کرتا ہے۔

گزشتہ پانچ مالی سالوں کے دوران درج فہرست ذاتوں  کے لئے ترقیاتی  ایکشن پلان (ڈی اے پی ایس سی)  کے تحت کیے گئے اخراجات کا فیصد درج ذیل جدول میں دیا گیا ہے:

سال

ڈی اے پی ایس سی کے تحت کئے  گئے اخراجات کا فیصد

2018-19

84.28

2019-20

84.86

2020-21

75.91

2021-22

87.89

2022-23

90.85

 

*[یہ اعداد و شمار  ای-اتھان پورٹل سے لئے گئے ہیں]

درج فہرست ذاتوں  (ایس سی) کے لیے خصوصی مرکزی امداد (ایس سی اے) ڈی اے پی ایس سی کا حصہ ہے۔

حکومت ہاتھوں سے صفائی کرنے والوں کی باز آباد کاری  کے لیے ایک مرکزی سیکٹر کی خود روزگار کی  اسکیم (ایس آر ایم ایس) نافذ کر رہی ہے۔ اب 2023-24 سے ایس آر ایم ایس کے اجزاء شامل کرتے ہوئے اس نام کو تبدیل کر کے  مشینوں کے ذریعے صفائی ستھرائی کے ایکو سسٹم کے لئے قومی ایکشن پلان  (نمستے)کردیا گیا ہے۔

شناخت شدہ ہاتھوں سے  صفائی کرنے والے افراد کی باز آباد کاری  اور اس سے حاصل ہونے والی کامیابیوں کے لیے مدد فراہم کرنے کے انتظامات حسب ذیل ہیں:-

  • تمام شناخت شدہ اور اہل 58098 ہاتھ سے  صفائی کرنے والوں کو فی خاندان  40,000/ کی یک مشت نقدی مالی مدد فراہم کی گئی ہے۔
  • پانچ لاکھ روپے تک کی  کیپٹل سبسڈی  2392  ہاتھوں سے  صفائی کرنے والے افراد اور ان کے زیر کفالت افراد کو متبادل خود روزگار کے منصوبے شروع کرنے  اور 714 مستفیدین کو صفائی سے متعلق پروجیکٹوں کے لیے فراہم کی گئی ہے۔
  • ہنر مندی کی تربیت  22294 ہاتھوں سے صفائی کرنے والے افراد اور ان کے زیر کفالت افراد کو 3,000 ماہانہ وظیفہ ٹریننگ کی مدت کے دوران  فراہم کیا گیا ہے۔ کامیابی سے تربیت یافتہ امیدواروں کو حکومت کے تسلیم شدہ تربیتی سرٹیفکیٹ اور پائیدار ملازمتوں کے لیے مدد بھی فراہم کی جاتی ہے۔
  • آیوشمان بھارت، پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا (اے بی-پی ایم جے اے وائی) کے تحت ہاتھوں  صفائی کرنے والے افراد کے خاندان کو صحت بیمہ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔م ع۔ن ا۔

U- 2257


(Release ID: 1985525)
Read this release in: English , Hindi