وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav

اندرون ملک مچھلی کی پیدا وار

Posted On: 12 DEC 2023 1:34PM by PIB Delhi

ملک میں اندرون ملک مچھلی کی پیداوار میں، گزشتہ  9  سالوں کے دوران، 8.78 فیصد کی سالانہ شرح نمو دیکھی گئی اور 23-2022 میں سب سے زیادہ اندرون ملک مچھلی کی پیداوار 131.13 لاکھ ٹن درج کی گئی ہے۔ گزشتہ9  سالوں کے دوران اندرون ملک مچھلی کی پیداوار کی سال وار تفصیلات درج ذیل ہیں:

نمبر شمار

 سال

اندرون ملک مچھلی کی پیداوار (لاکھ ٹن میں)

1

2014-15

66.91

2

2015-16

71.62

3

2016-17

78.06

4

2017-18

89.48

5

2018-19

97.2

6

2019-20

104.37

7

2020-21

112.49

8

2021-22

121.21

9

2022-23

131.13

حکومت ہند کی ماہی پروری، مویشی پروری  اور ڈیری  کی وزارت کے ماہی پروری کا محکمہ نے،  ملک میں مچھلی کی پیداوار کو بڑھانے کے لیے مختلف اقدامات اور پروگرام شروع کئے ہیں، جن میں (i) مرکزی سرپرستی کی اسکیم (سی ایس ایس) کا نفاذ: نیلگو ں انقلاب: 16-2015سے 20-2019 کے دوران،  ماہی گیری کی مربوط ترقی اور انتظام، جس  کی کل لاگت 3000 کروڑ روپے ہے۔  (ii) فلیگ شپ اسکیم "پردھان منتری متسیا سمپدا یوجنا ( پی ایم ایم ایس وائی) - ہندوستان میں ماہی گیری کے شعبے کی پائیدار اور ذمہ دارانہ ترقی کے ذریعے، نیلگوں انقلاب لانے کی اسکیم" کا نفاذ-  20050 کروڑ روپے کی مالیت کے ساتھ،  مالی سال 21-2020 سے 25-2024تک پانچ سال کی مدت کے لیے، تمام ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کا احاطہ کرتے ہوئے کیا گیا ہے۔  پردھان منتری متسیا سمپدا یوجنا (( پی ایم ایم ایس وائی) کا مقصد، ہندوستان کی برآمدی مسابقت کو بڑھانا، معیاری مچھلی کی پیداوار، نسلوں  میں تنوع، برآمد پر مبنی نسلوں  کو فروغ دینا، برانڈنگ، معیارات اور سرٹیفیکیشن، تربیت اور صلاحیت کی تعمیر اور فصل کے بعد کے بنیادی ڈھانچے کی تخلیق کرنا ہے، جس میں  ہموار کولڈ چین اور جدید فشنگ ہاربرز اور فش لینڈنگ کے مراکز  کی ترقی پر زور دیا گیا ہے،  اور (iii) ماہی گیری  اور  آبی  زراعت کے بنیادی ڈھانچے کے  ترقیاتی فنڈ (ایف آئی ڈی ایف) کا نفاذ،  7522.48 کروڑ روپے کے کل مالیاتی  رقم کے ساتھ، 19-2018 سے  24-2023 تک  رعایتی فنانس فراہم کرنے کے لیے، 5 سال کی مدت کے لیے نافذ کیا گیا ہے، اور  (iv) ماہی گیروں اور مچھلی کے  کاشتکاروں کو سال19-2018 میں کسان کریڈٹ کارڈز (کے سی سی) کی سہولت میں توسیع  کرنا،تاکہ ان کے کام کرنے والے سرمائے کی ضرورت کو پورا کیا جا سکے۔

سن 2014 سے ملک میں اندرون ملک مچھلی کی پیداوار میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، جو کہ15-2014میں 66.91 لاکھ ٹن سے 23-2022میں 131.13 لاکھ ٹن ہو گئی ہے ، جو اس عرصے کے دوران، اندرون ملک مچھلی کی مجموعی پیداوار میں 95.9 فیصد کا ریکارڈ اضافہ ظاہر کرتی ہے۔

یہ معلومات ماہی پروری، مویشی  پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں  فراہم کیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح-ا ع - ق ر)

U-2242


(Release ID: 1985439)
Read this release in: English , Hindi , Tamil