بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ملک میں بین الاقوامی کروز لائنوں کو راغب کرنے کے لیے مراعات

Posted On: 12 DEC 2023 2:53PM by PIB Delhi

سال 2022-23 کے دوران 60 پورٹ کالز اور 2023-24 (31.10.2023 تک) کے دوران مختلف ہندوستانی بندرگاہوں یعنی  ممبئی، مورموگاو، نیو منگلور، کوچین، چنئی اور توتیکورن پر بین الاقوامی کروز لائنرز کے ذریعہ 29 پورٹ کالز کی گئیں۔

بین الاقوامی کروز لائنوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے، ذیل میں کئی مراعات دی گئی ہیں جو حسب ذیل ہیں۔

(i) برتھنگ کے لیے کروز ویسل کو کارگو ویسل پر ترجیح دی جاتی ہے۔

(ii) معقول کروز ٹیرف متعارف کرایا گیا ہے۔

  1. پورٹ چارجز $0.085/جی آر ٹی (مقررہ شرح) اور برتھ پر قیام کے پہلے 12 گھنٹے کے لیے $6 کا معمولی مسافر ہیڈ ٹیکس وصول کیا جاتا ہے۔
  2. کروز بحری جہازوں کو ان کی کالوں کے حجم کی بنیاد پر 10فیصد سے 30فیصد تک کی رعایت فراہم کی جاتی ہے۔

(iii) کروز جہازوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے آؤسٹنگ چارجز کو ہٹا دیا گیا ہے۔

(iv) ای ویزا اور آن ارائیول ویزا کی سہولیات میں توسیع کی گئی ہے۔

(v) سنگل ای لینڈنگ کارڈ متعارف کرایا گیا ہے جو کروز کے سفر کے پروگرام میں تمام بندرگاہوں کے لیے درست ہے۔

(vi) غیر ملکی کروز جہازوں کے لیے کیبوٹیج معاف کر دی گئی ہے۔ یہ نرمی غیر ملکی کروز بحری جہازوں کو اجازت دیتی ہے کہ وہ ہندوستانی شہریوں کو ایک ہندوستانی بندرگاہ سے دوسرے ہندوستانی بندرگاہ تک ان کی گھریلو سفر کے دوران لے جاسکیں۔

(vii) سیاحت کو فروغ دینے کے لیے، غیر ملکی جھنڈے والے غیر ملکی جہاز کے لیے مشروط  آئی جی ایس ٹی چھوٹ کی منظوری دی گئی ہے جب وہ ساحلی رن میں تبدیل ہو جائے گا، یہ چھ ماہ کے اندر غیر ملکی جانے والے جہاز میں تبدیل ہونے سے مشروط ہے۔

(viii) گلوبل میری ٹائم انڈیا سمٹ، 2023 کے دوران '2047 تک ہندوستان میں 50 ملین کروز مسافروں کو متوجہ کرنے کے لیے ایک سفر پر سوار ہونا'  اور 'کروز لائنوں کے ساتھ گول میز’کے موضوع پر ایک سیشن کا متعقلہ  فریقوں کی شرکت کے ساتھ اہتمام کیا گیا۔

(ix) نیو مینگلور، کوچین، چنئی، مورموگاو اور وشاکھاپٹنم میں کروز ٹرمینلز کی اپ گریڈیشن اور جدید کاری مکمل ہو چکی ہے۔

یہ جانکاری بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری بیان میں دی۔

****

ش ح۔اک۔ ج

Uno-2244


(Release ID: 1985422) Visitor Counter : 89


Read this release in: English , Hindi