پنچایتی راج کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پنچایتوں میں پائیدار ترقی کے اہداف

Posted On: 12 DEC 2023 1:32PM by PIB Delhi

پنچایتی راج کے مرکزی وزیر مملکت جناب کپل موریشور پاٹل نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ وزارت یکم اپریل 2022 سے 31 مارچ 2026 تک اصلاح شدہ راشٹریہ گرام سوراج ابھیان(آر جی ایس اے)کی مرکزی اسپانسر شدہ اسکیم کو نافذ کر رہی ہے، جس کا دائرہ ملک کی تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں بشمول غیر پارٹ-IX علاقوں میں دیہی مقامی حکومت کے اداروں تک وسیع کیا گیا  ہے، جہاں پنچایتوں کا وجود نہیں ہے۔اصلاح شدہ اسکیم کا فوکس پنچایتی راج اداروں کو مقامی خود حکمرانی اور اقتصادی ترقی کے متحرک مراکز کے طور پر دوبارہ تصور کرنے پر ہے اور مرکزی وزارتوں اور مشترکہ کوششوں کے ذریعے نچلی سطح پر پائیدار ترقی کے اہداف (ایل ایس ڈی جی) کومقامی بنانے  پر خصوصی توجہ مرکوز کرنا ہے۔ تمام سطحوں پر’پوری حکومت‘ کے نقطہ نظر کے ساتھ ریاستی لائن کے محکمے کی ٹھوس اور اشتراک پر مبنی کوششوں کے ذریعے 9موضوعاتی نقطہ نظر اپنارہے ہیں۔9موضوعات میں غربت سے پاک، صحت مند، بچوں کے لیے موافق، کافی مقدار میں پانی، صاف اور سبز ،  خود کفیل بنیادی ڈھانچہ، سماجی طور پر تحفظ، اچھی حکمرانی اور خواتین کے لیے سازگار گاؤں شامل ہیں۔ یہ موضوعات آپس میں ایک دوسرے سے  جڑے ہوئے ہیں اور تمام ایس ڈی جیز سے متعلق ہیں۔ایل ایس ڈی جیز کا ایک موضوعاتی نقطہ نظر اختیار کیا گیا ہے، کیونکہ ان کا تعلق پنچایتوں اور کمیونٹی سے آسان ہے جو کہ دیہی علاقوں میں مجموعی ترقی کے لیے ایس ڈی جیز کو حاصل کرنے کے لیے پنچایتوں کو وژن فراہم کرنے میں مدد کرتا ہے۔

وزارت نے مختلف اقدامات کیے ہیں جن میں نوڈل وزارتوں کے ساتھ بین وزارتی مشاورت، ریاستوں کے ساتھ علاقائی ورکشاپس اور اقوام متحدہ کی ایجنسیوں کے ساتھ مشاورتی اجلاس منعقد کیے گئے ہیں، تاکہ پی آر آئی کے ذریعے ای ڈی جیز کو مقامی بنانے کے لیے باہمی تعاون کی کوششوں کو تقویت ملے۔ وزارت ایل ایس ڈی جی کو نچلی سطح پر آگے لے جانے کے لیے ریاستوں اور دیگرفریقوں کے ساتھ مسلسل کام کر رہی ہے۔

میری پنچایت ایپ ایک موبائل گورننس (ایم-گورننس) ایپ ہے، جسے این آئی سی، پنچایتی راج کی وزارت نے اس وزارت کے مختلف پورٹلز سے گرام پنچایتوں کے کام کاج سے متعلق معلومات فراہم کرنے کے لیے تیار کیا ہے، جو عوام کے لیے آسانی سے قابل رسائی ہے۔یہ درخواست آبادی،  منتخبہ نمائندوں، پنچایت سکریٹری اور عہدیداروں، گرام پنچایت کے ترقیاتی منصوبوں، موصول ہونے والے فنڈز، پنچایت کی آمدنی اور اخراجات، ترقی کے لیے پنچایت کے ذریعے سنکلپ یا عہد، بینک کھاتوں اور پنچایت کی بینک اسٹیٹمنٹ وغیرہ کے حوالے سے معلومات فراہم کرتی ہے۔ پنچایت موبائل ایپ پنچایت کا ایک جامع نظریہ فراہم کرے گا اور پنچایتوں کے کام کاج کے بارے میں تمام معلومات تک آسانی رسائی کی سہولت فراہم کرے گا، جس سے شفافیت اور جوابدہی کو بڑھانے کی امید ہے۔ اس کے ساتھ ہی، اسے پنچایت کے منتخب نمائندے اور کارکنان بھی اپنے وقف لاگ اِن آئی ڈی کے ذریعے اپنے کام کی فراہمی کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔

************

 

ش ح۔ح ا۔ن ع

U. No.2238


(Release ID: 1985400) Visitor Counter : 112