وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav

ڈیری کی ترقی کے لیے قومی پروگرام

Posted On: 12 DEC 2023 1:36PM by PIB Delhi

ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت ہند کی بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت (ایم او پی ایس اینڈ ڈبلیو)، نے مطلع کیا ہے کہ گھریلو جہاز سازی کی حوصلہ افزائی کرنے اور غیر ملکی شپ یارڈز کے مقابلے میں برابری کا میدان فراہم کرنے کے لیے، حکومت نے جہاز سازی کی مالی معاونت کی پالیسی(ایس بی ایف اے پی)کو 10 سال کےلیے 9دسمبر 2015 کو منظوری دی ہے۔(4000کروڑ روپے کے بجٹ کے ساتھ یکم اپریل 2016 سے 31 مارچ 2026 تک ٹھیکے حاصل کئے گئے)کم از کم دس سال کی مدت کے لیے’’ ٹھیکے کی قیمت‘‘ یا’’ مناسب قیمت‘‘ یا  ’’وصول کی گئی حقیقی قیمت‘‘، جو بھی کم سے کم ہو ، کے 20 فیصد کے برابر مالی امداد  دی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ محکمہ ماہی پروری، حکومت ہند نے پردھان منتری متسیہ سمپدا یوجنا(پی ایم ایم ایس وائی) کے تحت555.60 کروڑ روپے کی کل سرمایہ کاری کے ساتھ ،  روایتی ماہی گیروں کے لیے مالی سال 21-2020 سے 23-2022 اور رواں سال 24-2023 کے درمیان463 گہرے سمندر میں ماہی گیری کے جہازوں کے قیام کو منظوری دی ہے۔پینل میں شامل شپ یارڈز سے گہرے سمندر میں مچھلی پکڑنے والے جہازوں کی خریداری میں آسانی پیدا کرنے کے لیے حکومت ہند کے ماہی پروری کے محکمے نے ساحلی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ ایک معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پی)بھی مشترک  کی ہے۔

ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کی وزارت  کے ماہی پروری کے محکمے نے  مختلف اسکیموں کے تحت  مچھلی پکڑنے کے لیے چارہ بنانے والی ملوں  کے قیام کو تعاون دینے اور ایکوا کلچر کے لیے مچھلی پکڑنے والے لوگوں کو معیاری چارے کی سپلائی پر زور دیا ہے۔ اب تک محکمہ ماہی پروری نے کل 586.12 کروڑ کی لاگت سے 1171 فیڈ ملز (0.5 سے 2 ٹن یومیہ تک کی صلاحیت) کی منظوری دی ہے، جس میں مرکزی سیکٹر اسکیم-نیلا انقلاب کے تحت 51.99 کروڑ کی کل لاگت سے 229یونٹس شامل ہیں۔ مالی سال 16-2015 تا 20-2019)اور پردھان منتری متسیہ سمپدا یوجنا(پی ایم ایم ایس وائی)کے تحت 534.13 کروڑ کی کل لاگت سے 942 یونٹس بھی شامل ہیں۔ مزید برآں ایک مضبوط معیار کے ماحولیاتی نظام کی ضرورت کو تسلیم کرتے ہوئے، جس میں ایکوا کلچر کی معلومات ، جیسے  مچھلی کی خوراک شامل ہے۔ محکمہ ماہی پروری نے ہندوستانی معیارات کو تیار کرنے، فروغ دینے اور لاگو کرنے میں بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز (بی آئی ایس)کے ساتھ مؤثر طریقے سے تعاون کرنے کے لیے ایک معیاری سیل قائم کیا ہے۔

************

 

ش ح۔ح ا۔ن ع

U. No.2236


(Release ID: 1985393) Visitor Counter : 77


Read this release in: English , Hindi , Tamil