وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav

ماہی پروری اور آبی زراعت  کی اندرون ملک پیدا وار

Posted On: 12 DEC 2023 1:29PM by PIB Delhi

پردھان منتری متسیا سمپدا یوجنا (پی ایم ایم ایس وائی)، حکومت ہند کی  ماہی پروری، مویشی پروری اور  ڈیری  وزارت کے  محکمہ ماہی پروری کے ذریعہ نافذ کی گئی  ہے، اس کا مقصد مچھلی کی پیداوار اور پیداواری صلاحیت کو بڑھانا اور بنیادی طور پر اندرون ملک ماہی گیری اور آبی زراعت کی پیداوار کو فروغ دینے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات ہیں۔ اس میں آبی زراعت کی توسیع،  فروغ، نسلوں کی تنوع، زیادہ پیداوار دینے والی نسلوں کا تعارف، ری سرکولیٹری ایکوا کلچر سسٹم (آر اے ایس)، بائیو فلوک اور کیج کلچر جیسی ٹیکنالوجی کے  استعمال کو  متعارف کرنا شامل ہے۔ یہ معیاری بیجوں کے  بینکوں، ہیچریوں، بیج پالنے کے یونٹس، مچھلی کی بیماری اور مچھلی کے فارمس کے پانی کے معیار کے انتظام، مچھلی کے کاشتکاروں کو معیاری خوراک کی فراہمی، تربیت اور ہنر مندی کی ترقی کے ذریعے، بیماری سے پاک مچھلی کے بیجوں کی فراہمی پر بھی زور دیا جاتا ہے۔ پی ایم ایم ایس وائی کے تحت، پچھلے تین مالی سالوں (21-2020 سے 23-2022) اور موجودہ مالی سال (24-2023) کے دورن، اندرون ملک ماہی پروری اور آبی زراعت کے شعبے کی ترقی کے لیے، 7263.67 کروڑ   روپے کے منصوبے کی منظوری دی گئی ہے، جس کا مقصد بنیادی طور پر مچھلی کی پیداوار میں اضافہ، اور ماہی گیروں، مچھلی  کے کاشتکاروں اور دیگر متعلقہ فریقوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرنا  اور اُن کی آمدنی میں اضافہ کرنا  ہے۔

پی ایم ایم ایس وائی تربیت، مہارت کی ترقی، مہارت کی اپ گریڈیشن اور تربیت، بیداری پیدا کرنے کے پروگراموں اور مختلف متعلقہ فریقین ، خاص طور پر ماہی گیروں، مچھلی کے کسانوں، ماہی گیری کے کارکنوں، مچھلی فروشوں، کاروباری افراد، عہدیداروں، فشریز کوآپریٹیو اور فش کے ممبران کے ایکسپوزر وزٹ کے ذریعے،  تربیت اور  ہنر مندی کی نشوونما پر خصوصی توجہ دیتی  ہے۔ ماہی گیری، آبی زراعت اور فصل کی کٹائی کے بعد کی مختلف سرگرمیوں کے لیے، فارمر پروڈیوسر تنظیمیں، تربیت، بیداری، نمائش اور صلاحیت سازی کے پروگرام ،نیشنل فشریز ڈیولپمنٹ بورڈ (این ایف ڈی بی) کے ذریعے،  ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقے کے  ماہی پروری کے محکموں،  زرعی تحقیقی کی  ہندوستانی کونسل (آئی سی اے آر) کے اداروں ، کرشی وگیان کیندروں  (کے وی کیز)، مرکزی اور پی ایم ایم ایس وائی کے تعاون کے ساتھ، ریاستی یونیورسٹیوں اور کالجوں اور فشریز ریسرچ مراکز میں  منعقد کرتی ہیں۔

یہ معلومات ماہی پروری، مویشی  پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں  فراہم کیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح-ا ع - ق ر)

U-2240


(Release ID: 1985392) Visitor Counter : 75


Read this release in: English , Hindi