وزارتِ تعلیم
معذور بچوں کی اسکولوں تک رسائی کے لیے حکومت کے اصلاحی اقدامات
Posted On:
11 DEC 2023 5:19PM by PIB Delhi
تعلیم آئین کی متوازی فہرست میں ہے اور زیادہ تر اسکول متعلقہ ریاستوں اور مرکزکے زیرانتظام علاقوں کی حکومتوں کے دائرہ اختیار میں ہیں۔ ریاستی اور مرکز کے زیرانتظام علاقے کی حکومتیں بچوں کے مفت اور لازمی تعلیم کے حق (آرٹی ای ) ایکٹ، 2009 کے تحت مناسب حکومتیں ہیں، اور ان کے پاس 2009 کے شیڈول میں اور متعلقہ ریاستی آر ٹی ای ضابطوں کے مطابق مقرر کردہ اصولوں کے مطابق اسکولوں میں پینے کے پانی اور بیت الخلا کی سہولیات سمیت اسکول کا بنیادی ڈھانچہ فراہم کرنے کی ذمہ داری اور مینڈیٹ ہے۔
19-2018 میں شروع کی گئی سمگر شکشا کی مرکزکی حمایت یافتہ اسکیم میں معذور بچوں کی تعلیم کے لیے ایک وقف شدہ جامع تعلیم کا جزو ہے (سی ڈبلیو ایس این کے لئے آئی ای ) جس میں ایک یا زیادہ معذوری والے تمام سی ڈبلیو ایس این کا احاطہ کیا گیا ہے جیسا کہ مخصوص معذوری والے افراد کے حقوق کے ایکٹ(آرپی ڈبلیو ڈی) 2016 کے شیڈول میں ذکر کیا گیا ہے، بشمول سماعت سے محروم اوربولنے اور سیکھنے کی معذوری۔ اس کا مقصد سرکاری، سرکاری امداد یافتہ اور مقامی بلدیاتی اسکولوں میں زیر تعلیم پری پرائمری سے لے کر بارہویں جماعت تک کے تسلسل میں سی ڈبلیو ایس این کی تعلیم کو دیکھنا ہے۔
اس جزو کے ذریعے، سی ڈبلیو ایس این کو مخصوص طلباء پر مبنی کارروائی کے ذریعے مدد فراہم کی جاتی ہے جیسے کہ خصوصی ضرورت والے بچوں کی شناخت اور تشخیصی کیمپوں کے انعقاد کے لیے، امداد، آلات اور معاون آلات کی فراہمی، نقل و حمل کے لیے معاونت، اسکرائب اور اسکارٹ الاؤنس، نابینہ بچوں کے لئے بریل کتابیں اور بڑی چھپائی والی کتابیں،معذور لڑکیوں کے لیے وظیفہ اور تدریسی مواد، متعدد معذوری والے بچوں کے لیے گھرپرتعلیم کی فراہمی وغیرہ ،تاکہ شمولیت والے اسکولوں میں سی ڈبلیو ایس این کی منفرد تعلیمی ضروریات کو مناسب طریقے سے پوراکیاجاسکے ۔ اسکولوں کی عمارتوں تک رسائی کو بہتر بنانے کے لیے سمگر شکشا کے پاس اسکولوں میں رکاوٹ کے بغیر رسائی کے لیے معذور افراد کے موافق انفراسٹرکچر جیسے کہ ریمپ اور معذور افراد کے موافق بیت الخلاء بنانے کے لیے بھی انتظامات ہیں۔
خصوصی ضروریات کے حامل بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے اور ان کے سیکھنے کے نتائج کو بہتر بنانے کے لیے سیکھنے کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے عام اساتذہ اور خصوصی معلمین کی استعداد کار میں اضافہ بھی شامل ہے۔ اسکول ہیڈس اینڈٹیچر ز ہولسٹک ایڈوانسمنٹ (نشٹھا) کے لیے ایک وقف قومی اقدام ہے جس کا مقصد ابتدائی مرحلے میں تمام اساتذہ اور اسکول کے پرنسپلوں میں قابلیت پیدا کرنا ہے۔ جامع تعلیم میں عام اساتذہ کے لیے پانچ روزہ صلاحیت سازی کے پروگرام کو 24-2023 کے لیے نشٹھا- مساوی اور جامع تعلیم میں شامل کیا گیا ہے۔
این سی ای آرٹی ، پی ایم ای ودّیا ڈی ٹی ایچ ٹی وی چینلز پر ایک لائیو بات چیت کی سیریز کا انعقاد کر رہی ہے، جس کا عنوان ہے، ‘‘ٹیچنگ لرننگ انٹروینشن فارانکلوزیوکلاس رومز’’۔ ہر ایپی سوڈ آدھے گھنٹے کا ہوتا ہے، لازمی آئی ایس ایل انٹرپریٹر کے ساتھ، نصابی کتابوں سے ایک کلاس، ایک مضمون اور ایک باب پر غور کرتے ہوئے، جامع تدریسی طریقوں کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ این سی ای آر ٹی کے آفیشل یوٹیوب چینل پر 632 سیشنز کا آرکائیو دستیاب ہے۔
(https://www.youtube.com/playlist?list=PLUgLcpnv1YidgxeXsFZH045t8584x4Asx)
این سی ای آر ٹی نے بصارت اور سماعت سے محروم طلباء کے لیے 596 وڈیوز ہندوستانی اشاروں کی زبان میں پہلی سے پانچویں تک کی کلاسوں کے لیے تیار کرکے اور دیکشا پرہندوستان کی اشاروں کی زبان (آئی ایس ایل ) کی ویڈیو پر مبنی 954 نصابی کتابیں اپ لوڈ کرکے ای مواد بھی تیار کیا ہے۔ بینائی سے محروم سیکھنے والوں کے لیے ای کتابیں (ای پب اور ڈیزی) اور چھونے کے قابل نقشے تیار کیے گئے ہیں۔ ہندوستانی اشارے کی زبان میں تقریباً 10,500 لغت کے الفاظ تیار کیے گئے ہیں۔ یہ تمام وسائل دیکشااور ای-پاٹھ شالا پر دستیاب ہیں۔ اس عمل کے ایک حصے کے طور پر، ثانوی اور سینئر سیکنڈری سطح کے کورس میں 978+ آئی ایس ایل ویڈیوز این آئی اوایس نے اپنے یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کیے ہیں۔
یہ اطلاع وزیر مملکت برائے تعلیم محترمہ انّ پورنا دیوی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
*********
(ش ح۔ف ا ۔ع آ)
U.NO.2231
(Release ID: 1985365)
Visitor Counter : 79