ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر محترمہ درشنا جردوش نے ریلوے کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن  پرآئی آر ایس ای انٹرنیشنل کنونشن کا افتتاح کیا


کنونشن میں جدید کمانڈ اور کنٹرول سگنلنگ سسٹم جیسے پہلوؤں پر توجہ دی جائے گی

Posted On: 11 DEC 2023 8:37PM by PIB Delhi

آئی آر ایس ای انٹرنیشنل ریلوے کنونشن 2023 آج دہلی کینٹ کے جدید ترین مانیک شا سنٹر میں شروع ہوا، جس میں تمام ریلوے زونز اور انڈسٹری کے شرکاء کا انتہائی مثبت ردعمل سامنے آیا۔ ریلوے کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن  پر 3 روزہ کنونشن اور نمائش - ٹرین ٹو ٹریک اور آپریشن ٹو مینٹی نینس جو وزیر اعظم نریندر مودی کے ہندوستانی ریلوے کی جدید کاری کے وژن کے مطابق ہے، کا اہتمام  آئی آر ایس ای بھارت سیکشن اورآئی آر ایس ٹی ای  کی طرف سے مشترکہ طور پر حکومت ہند کی ریلوے کی وزارت کی زیر سرپرستی  کیا جا رہا ہے۔

افتتاحی تقریب مرکزی وزیر مملکت برائے ریلوے اور ٹیکسٹائل محترمہ درشنا جردوش ، چیئرمین اور سی ای او ریلوے بورڈ محترمہ جیا ورما سنہا، ریلوے کے وزیر کے مشیر ارون سکسینہ، پی ایم او میں سائبرسیکیوریٹی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایم یو نائر، چیئرمین آئی آر ایس ای بھارت سیکشن ایس ایچ اے کے مشرا، سکریٹری آئی آر ایس ای  بھارت سیکشن  جناب انشول گپتا، ہندوستان میں ویتنام کے اعزازی سفیر جناب نو یین تھان ہائی ، ڈائریکٹر آئی آئی ٹی روڑکی پروفیسر کے کے پنت اور بڑی تعداد میں معززین، ممتاز شخصیات، سفارت کار، صنعت کےقائدین ، ممتاز تعلیمی اداروں، تجارتی اور کاروباری تنظیموں ، سینئر سرکاری افسران اور ہندوستان اور دنیا بھر سے تعلق  رکھنے والے  کاروباری مندوبین کی موجودگی میں ہوئی۔

ریلوے کا ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن  بنیادی ڈھانچے کی جدید کاری کا ایک انتہائی اہم حصہ بن گیا ہے۔ یہ کوشش نہ صرف ہندوستانی ریلوے کو ایک ترقی یافتہ ریلوے میں تبدیل کرے گی بلکہ صنعت کو نیو انڈیا نیو ریلوے کے اس نئے وژن میں شراکت دار بننے کےکئی مواقع بھی پیدا کرے گی، جس میں کارکردگی کو بہتر بنانے، صلاحیت پیدا کرنے، پیداواری صلاحیت کو بہتر بنانے اور سب سے اہم طور پر حفاظت کو بڑھانے کے لیےوہ اپنا کردار اداکرسکیں گے۔

یہ کنونشن جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول سگنلنگ سسٹم جیسے پہلوؤں پر توجہ مرکوز کرے گا جو ٹرینوں کو تیز رفتاری سے چلانے کے قابل بناتا ہے، جو اضافی لائن کی گنجائش پیدا کرنے میں مدد کرتا ہے، سروس کے معیار کو بہتر بناتا ہے اور ایل ٹی ای( 4جی/5جی) بینڈ کوچ ، سی بی ٹی سی وغیرہ جیسے سسٹمز کو بہتر بناتا ہے،جس سے  ٹرین آپریشنز میں سیفٹی کی صورتحال بہتر ہوتی  ہے ۔

حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے، محترمہ درشنا جردوش نے کہا، "بچپن میں، ہم سگنل کیبن  کی طرف متوجہ ہوتے تھے، جہاں کیبن مین سیمافور سگنلز کو چلانے کے لیے لیورس کھینچتا تھا۔ اب، یہ دلچسپی ایک نئی جہت میں بڑھ گئی ہے، جہاں کوچ کے نفاذ کے تحت نہ صرف خطرے والے سگنل کی حفاظتی خصوصیت کا خیال رکھا جائے گا، بلکہ ہمارے پاس پہلی بار ایک مقامی آٹومیٹک ٹرین پروٹیکشن سسٹم بھی ہوگا جو مقامی طور پر تیار کردہ ایل ٹی ای 5 جی سسٹم کے ساتھ مکمل طور پر مربوط ہوگا۔ جدید ذہین اور صارف دوست سنٹرلائزڈ ٹریفک کنٹرول سینٹرز (سی ٹی سی) کے مکینیکل کیبنز، ایک ہی جگہ سے مکمل طور پر اے آئی  کے ذریعے چلنے والے متعدد اسٹیشنوں کا احاطہ کرنے والے ٹرین کنٹرول کو کنٹرول کریں گے اور ان کا انتظام کریں گے۔ یہ ریل ٹریفک کی ریئل ٹائم سمولیشن بھی فراہم کرتا ہے اور  مرکزی طور پر ریل ٹائم ٹریفک پلاننگ میں وقت کے مطابق  ٹرین آپریشنز میں مدد کرتا ہے۔ کنٹرولرز ریئل ٹائم کی بنیاد پر سی ٹی سی سینٹر سے ٹرین کی نقل و حرکت کا انتظام کر سکتے ہیں۔ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ہندوستانی صنعت کوچ ، سی ٹی سی اور ٹی ایم ایس نظام کو مقامی طور پر تیار کرنے میں کامیاب رہی ہے جوکہ آتم نربھر بھارت کی ایک بڑی مثال ہے۔ ایک بار جب تمام سیکشنز کوچ،سی ٹی سی سے لیس ہو جائیں تو یہ حفاظت کو بہتر بنانے اور آپریشنل اخراجات کو کم کرنے میں مدد کرے گا۔

 

ہندوستان اور بیرون ملک کے ماہرین کے تکنیکی اجلاس کے علاوہ، کئی بوتھس پرمشتمل ایک نمائش ہوگی جس میں ریلوے کے ڈیجیٹلائزیشن اور جدید کاری کے لیے صنعت کی طرف سے تخلیق کردہ مختلف جدید خدمات، مصنوعات اور حل کی نمائش ہوگی۔ اس میگا کنونشن میں دنیا بھر سے 50 سے زائد نمائش کنندگان شرکت کریں گے۔

بہت سارے اسپانسرز اور شراکت داروں نے اس بین الاقوامی ریلوے کنونشن کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کیا ہے جو خاص طور پر ریلوے کی جدید کاری اور ڈیجیٹل تبدیلی کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے۔

********

  ش ح۔م م ۔رم

U-2227   




(Release ID: 1985312) Visitor Counter : 70


Read this release in: English , Hindi , Punjabi