سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
حکومت ہند شمولیت اور بااختیار بنانے کی سمت میں ا قدامات کر رہی ہے
سماجی انصاف اورتفویض اختیارات کے مرکزی وزیر نے بھی دیسی ساختہ آئی کیو اسسمنٹ ٹیسٹ کٹ قوم کو وقف کی
Posted On:
11 DEC 2023 5:33PM by PIB Delhi
شمولیت اور بااختیار بنانے کی سمت میں ایک اہم بڑی پیش رفت کو اجاگر کرتے ہوئے ایک اہم موقع پر، سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار نے آج محترمہ ونشیکا نند کشور مانے اور سات (7) دیگر دیویانگ مستفیدین کو ایک کروڑ کا منفرد معذوری شناخت(یو ڈی آئی ڈی) کارڈ پیش کیا ۔ اس تقریب میں مرکزی وزیر اور ریاستی وزیر (معذور افراد) کماری پرتیما بھومک نے شرکت کی ۔ شمولیت اور بااختیار بنانے کی طرف ایک بڑی پیش رفت کو اجاگر کرتے ہوئے ایک اہم موقع پر، سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر نے محترمہ ونشیکا نند کشور مانے اور 7 دیگر دیویانگ مستفید افراد کو 1 کروڑ کا منفرد معذوری شناخت(یو ڈی آئی ڈی) کارڈ پیش کیا۔ تقریب، عزت مآب وزیر مملکت کماری پرتیما بھومک کی موجودگی میں ہوئی۔ سکریٹری جناب راجیش اگروال اور دیگر افسران بھی وہاں موجود تھے۔
سال 2017 میں شروع کئے جانے والے ، حکومت ہند کی طرف سے یو ڈی آئی ڈی پروجیکٹ کا مقصد ملک میں ہر دیویانگ (معذور شخص) کو ایک منفرد شناخت فراہم کرنا ہے، جس سے اسٹریٹجک فلاحی منصوبہ بندی کے لیے ایک جامع ڈیٹا بیس بنایا جائے۔
اس تقریب کے دوران، سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر کی طرف سے ایک مقامی آئی کیو اسسمنٹ ٹیسٹ کٹ قوم کے نام وقف کی گئی، اس اقدام کے ذریعہ خود انحصاری کے سفر میں ایک سنگ میل طے کرلیا گیا ہے۔
حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر موصوف نے ملک کے لیے ایک قیمتی وسیلہ کے طور پر دیویانگ جن کی اہمیت پر زور دیا اور ایک جامع معاشرے اور دیویانگجن کی مجموعی ترقی کے لیے حکومت کے وژن کا اشتراک کیا۔ آئی کیو (مصنوعی ذہانت)ٹیسٹ کے ہندوستانی ورژن کی ترقی پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے، انہوں نے وزیر اعظم کے ‘‘سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس’’ کے وژن کا نمایاں طور پر ذکر کیا۔
وزیر مملکت (معذور افراد)، کماری پرتیما بھومک نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ حکومت کے ذریعہ تیار کردہ آلات سے شمال مشرق کے دور دراز علاقوں اور یہاں تک کہ بیرونی ممالک کو بھی فائدہ پہنچنا چاہئے۔ انہوں نے ٹیسٹ کٹ کے مقامی طور پر تیار کئے جانے پر اطمینان کا اظہار کیا، ساتھ ہی انہوں نے اس کٹ کی اس صلاحیت کا زور دے کر ذکر کیا کہ وہ دانشورانہ معذوری کے شعبے میں نئی تحقیق کی راہ ہموار کرے گی اور ہندوستانی شہریوں کو کم قیمت پر اس آلے تک رسائی فراہم کرے گی۔
تقریب کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ یو ڈی آئی ڈی کارڈ کو مختلف اسکیموں سے منسلک کیا گیا ہے، جن میں ہنر کی تربیت، اسکالرشپ کی درخواست کی تصدیق، نیشنل ٹرسٹ انشورنس اسکیم (نیرامایا)، ڈی ڈی آر ایس استفادہ کنندگان، آر سی آئی کے زیر نگرانی کام کرنے والے ادارے، مفت طبی خدمات، اور قومی اداروں میں تعلیم اور سی آر سیز شامل ہیں۔
معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمے کے سکریٹری(ڈی ای پی ڈبلیو ڈی) جناب راجیش اگروال نے معذور افراد (پی ڈبلیو ڈیز) کے والدین اور بہن بھائیوں کے لیے کورسز تیار کرنے کے لیے محکمے کی عہدبستگی کا اظہار کیا اور پی ڈبلیو ڈی بچوں کی فلاح و بہبود کے سلسلے میں اہم شراکت داروں کے طور پر ان کی حیثیت کا اعتراف کیا۔
اس بات کا بھی ذکر کیا گیا کہ یو ڈی آئی ڈی کارڈ بنانے کا عمل مشن موڈ میں انجام دیا جارہا ہے، جس میں روزانہ تقریباً 1.5 لاکھ کارڈ تیار کیے جا رہے ہیں۔ صارفین کے لئے سہولت فراہم کرنے کے لیے درخواست کے دائر کرنے اور اس کے کام کو آگے بڑھانے کے عمل میں آسانیاں لاگو کی گئی ہیں، اور کارڈ کی تیاری میں جعل سازی کو روکنے اور اس کی تیاری کے عمل کو تیز کرنے کے لیے آدھار لنک کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔
ایسے وقت میں جب کہ یو ڈی آئی ڈی پروجیکٹ اپنے مشن کو جاری رکھے ہوئے ہے، حکومت ملک بھر میں معذور افراد کے لیے شمولیت، بااختیار بنانے اور مجموعی ترقی کو فروغ دینے کے لیے اپنی لگن میں ثابت قدم ہے۔
*************
ش ح ۔ س ب۔ رض
U. No.2226
(Release ID: 1985304)