صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
ہندوستان کی صدر جمہوریہ نے ڈیوائن ہارٹ فاؤنڈیشن (انڈیا) کے 27 سال کی تقریبات میں شرکت کی
Posted On:
11 DEC 2023 8:50PM by PIB Delhi
ہندوستان کی صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو نے آج (11 دسمبر 2023) لکھنؤ میں ڈیوائن ہارٹ فاؤنڈیشن (انڈیا) کی 27 سالہ تقریب میں شرکت کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ انہیں ڈیوائن ہارٹ ہسپتال اینڈ ریسرچ سنٹر میں ہونے والی اس تقریب کے ذریعے صحت کی دیکھ بھال کے اہم موضوع خصوصاً دل کی دیکھ بھال کے موضوع سے جڑنے کا موقع ملنے پر خوشی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانیت کی بہترین شکل ہسپتالوں میں نظر آتی ہے جہاں ‘نر سیوا نارائن سیوا’ کا جذبہ مضبوط ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیوائن ہارٹ ہسپتال اور ریسرچ سینٹر کے قیام کا مقصد اسی احساس پر مبنی ہے۔ انہوں نے انسانیت کی خدمت کے جذبے کو سراہا۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ کہاوت ‘‘پرہیز علاج سے بہتر ہے’’ بالکل درست ہے۔ انہوں نے دل کی دیکھ بھال سے وابستہ تمام ڈاکٹروں پر زور دیا کہ وہ لوگوں میں صحت مند دل کے لیے طرز زندگی کے بارے میں آگاہی پھیلائیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہسپتال میں چند سو لوگوں کا علاج کر سکتے ہیں۔ لیکن، آگاہی کے ذریعے وہ سینکڑوں اور ہزاروں لوگوں کو فائدہ پہنچا سکتے ہیں۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ ڈاکٹر دل کی احتیاطی نگہداشت پر خصوصی توجہ دیں گے اور شہریوں کو کم قیمت پر اچھی طبی سہولیات بھی فراہم کریں گے۔
صدر جمہوریہ کی تقریر دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں-
*************
ش ح ۔ س ب۔ رض
U. No.2223
(Release ID: 1985291)
Visitor Counter : 89