محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ای پی ایف او میں زیر انتظام مختلف فنڈوں کل رقم کا سرکار کے ذریعے نوٹیفائی سرمایہ کاری پیٹرن کے مطابق سرمایہ کاری کی

Posted On: 11 DEC 2023 4:45PM by PIB Delhi

ایمپلائز پراویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او) میں زیر انتظام مختلف فنڈوں کل رقم کا سرکار کے ذریعے نوٹیفائی سرمایہ کاری پیٹرن کے مطابق سرمایہ کاری کی ہے۔ 31مارچ2022 تک ای پی ایف اوکے زیر انتظام مختلف فنڈز کی کل رقم 18.30 لاکھ کروڑروپئے رہی، جسے درج ذیل طریقے سے سرمایہ کاری کی گئی ہے:

قرض سرمایہ (ہندوستان کے عوامی کھاتے سمیت)

فنڈ سرمایہ کاری

91.30فیصد

8.70فیصد

 

 

 

 

ای پی ایف اوکسی بھی بلیو چپ کمپنی کے شیئر سمیت ذاتی شیئر میں براہ راست سرمایہ کاری نہیں کرتا ہے۔ ای پی ایف او بی ایس ای- سنسیکس اور نفٹی- 50 انڈیکس کو نقل کرنے والے ای ٹی ایف ایس کے ذریعے ایکویٹی مارکیٹس میں سرمایہ کاری کرتا ہے۔ ای پی ایف اونے وقتاً فوقتاً ای ٹی ایف ایس میں بھی سرمایہ کاری کی ہے جو خاص طور پر باڈی کارپوریٹس میں حکومت ہند کے شیئر ہولڈنگ کی ڈس انویسٹمنٹ کے لیے بنائے گئے ہیں۔ پچھلے سات سالوں اور موجودہ سال کے دوران ای پی ایف اوکی طرف سےای ٹی ایف میں کی گئی سرمایہ کاری کی تفصیلات درج ذیل ہیں:-

سال

سرمایہ کاری کی گئی رقم

(روپئے کروڑ میں)

2016-17

14,983

2017-18

24,790

2018-19

27,974

2019-20

31,501

2020-21

32,071

2021-22

43,568

2022-23

53,081*

2023-24 (اکتوبر 2023 تک)

27,105*

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

* عبوری

 یہ معلومات محنت اور روزگار کے مرکزی وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب دی۔

*****

(ش ح – ج ق - ر ا)

U.No.2214


(Release ID: 1985260) Visitor Counter : 65


Read this release in: English , Hindi