وزارتِ تعلیم

ایس ٹی ای ایم کورسز میں خواتین کی شرکت کو فروغ دینے کے لیے حکومت کی طرف سے  کئے گئے  اقدامات

Posted On: 11 DEC 2023 5:17PM by PIB Delhi

خواتین طالبات کو اعلیٰ تعلیم اور تحقیق کو فروغ دینے کے لیے، آل انڈیا کونسل فار ٹیکنیکل ایجوکیشن(اے آئی سی ٹی ای) نے خواتین کے لیے پرگتی اسکالرشپ اور ٹیک سکشم پروگرام (ٹی ایس پی) متعارف کرایا ہے۔ پرگتی اسکالرشپ کا آغاز سال 2014 میں ہوا تھا تاکہ ہونہار لڑکیوں کو اسکالرشپ دیا جائے تاکہ ان کی اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔اے آئی سی ٹی ای تکنیکی تعلیم میں داخل ہونے والی لڑکیوں کو 10000 اسکالرشپ (پرگتی) دے رہی ہے۔ ٹیک سکشم پروگرام ایک ٹاپ اپ پروگرام ہے جو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والی محروم اور غریب طالبات میں ملازمت کی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے تجرباتی تعلیم کا استعمال کرتا ہے۔

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی (آئی آئی ٹیز) میں انڈرگریجویٹ پروگراموں میں خواتین کے اندراج کو بہتر بنانے کے مقصد سے،اضافی سیٹیں بنائی کی گئیں جس سے 19-2018 میں خواتین کے اندراج کو 8فیصد سے بڑھا کر 21-2020 میں 20فیصد کر دیا۔ آل انڈیا سروے آن ہائر ایجوکیشن (اے آئی ایس ایچ ای) کے مطابق،ایس ٹی ای ایم کورسز میں خواتین کا اندراج 15-2014 میں 38.4فیصد سے بڑھ کر 22-2021 (عبوری) میں 42.6فیصد ہو گیا ہے۔ 2023 میں حاصل کیے گئے عالمی بینک کے صنفی اعداد و شمار کے مطابق، ایس ٹی ای ایم سے فارغ التحصیل خواتین کا حصہ تیسرے درجے کی تعلیم کا فیصد ہندوستان میں(2018) میں 42.7 فیصد، جبکہ امریکہ میں (2016) 34فیصد، برطانیہ میں (2016) 38.1فیصد، آسٹریلیا میں  (2017) 32.1فیصد ہے اور جرمنی میں (2017)  27.6فیصد ہے۔

یہ معلومات  وزیر مملکت برائے تعلیم ڈاکٹر سبھاش سرکار نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

*****

U.No.2212

(ش ح – ج ق - ر ا)



(Release ID: 1985232) Visitor Counter : 45


Read this release in: English , Hindi