پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
حیاتیاتی ایندھنوں کی آمیزش
Posted On:
11 DEC 2023 3:48PM by PIB Delhi
پٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت نے نومبر 2022 کے نشانے سے 5ماہ پہلے جون 2022 میں ایتھانول آمیزش والا پٹرول (ای پی بی) پروگرام کے تحت ملک میں پٹرول میں ایتھانول کی آمیزش کا 10 فیصداوسط کا نشانہ حاصل کرلیا ہے۔حکومت نے ایتھانول سپلائی سال 26-2025 کے ذریعے ای پی بی پروگرام کے تحت پٹرول میں ایتھانول کی 20 فیصد آمیزش کا نشانہ رکھا ہے۔ہندوستان میں ایتھانول کی آمیزش کے لیے روڈ میپ 25-2020 کے مطابق ایتھانول سپلائی کے ساتھ 26-2025 میں 20 فیصد ایتھانول کی آمیزش کے لیے اندازاً ضرورت لگ بھگ 1016کروڑ لیٹر ہے اور پٹرول کے اس مقدار کو ایتھانول کے ذریعے پرکیا جائے گا۔ روڈ میپ کے مطابق، ایک کامیاب ای 20 پروگرام سے ملک کو سالانہ تقریباً 4 ارب امریکی ڈالربچت ہوگی۔
عالمی حیاتیاتی ایندھنوں کے اتحاد کے قیام کا مقصد بڑے چیلنجوں سے نمٹنا اور بائیو ایندھن کی صلاحیت کا ادراک کرنا ہے۔ اتحاد صلاحیت سازی کی مشقوں میں سہولت فراہم کرنے، قومی پروگراموں کے لیے تکنیکی مدد اور پالیسی اسباق کے اشتراک کو فروغ دینے، ٹیکنالوجی کی ترقی، شراکت داروں کے وسیع اسپیکٹرم کی شرکت کے ذریعے پائیدار بائیو ایندھن کے استعمال کو تیز کرنے کے ذریعے بایو ایندھن کے عالمی استعمال کو تیز کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ مزید برآں، یہ بائیو ایندھن کو اپنانے اور تجارت کی ترغیب دینے کے لیے بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ معیارات، کوڈز، پائیداری اوراصولوں، اور ضوابط کی ترقی، اپنانے اور نفاذ میں سہولت فراہم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ یہ اتحاد علم کے مرکزی ذخیرے اور ماہر ہب کے طور پر بھی کام کرے گا۔ توقع ہے کہ جی بی اے کی ان سرگرمیوں سے آنے والے سالوں میں عالمی بائیو فیول مارکیٹ میں اضافہ ہوگا۔
********
ش ح۔ ح ا۔ ج ا
U. No.2195
(Release ID: 1985129)
Visitor Counter : 91