وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

نوادرات کی اسمگلنگ کو روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات

Posted On: 11 DEC 2023 4:18PM by PIB Delhi

ثقافت، سیاحت اور شمال مشرقی خطےکی ترقی کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج لوک سبھا میں بتایا کہ گزشتہ دس سالوں کے دوران بیرون ملک سے برآمد ہونے والے نوادرات میں آسٹریلیا، سنگاپور، برطانیہ اور امریکہ سے برآمد ہونے والے 31 نوادرات کا تعلق تمل ناڈو سے ہے۔

غیر قانونی طور پر برآمد کیے گئے ہندوستانی نوادرات کی واپسی ریاستوں سے قطع نظر کی جاتی ہے۔ جب بھی نوادرات کی چوری کی اطلاع ملتی ہے، متعلقہ تھانے میں ایف آئی آر درج کی جاتی ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں بشمول کسٹم ایگزٹ چینلز کو ’’لُک آؤٹ نوٹس‘‘جاری کیا جاتا ہے، تاکہ چوری شدہ نوادرات کا سراغ لگانے اور اس کی غیر قانونی برآمدات کو روکنے کے لیے چوکس رہیں۔ اگر نوادرات کا سراغ لگایا جاتا ہے تو متعلقہ قانون نافذ کرنے والی ایجنسی آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی)کے ساتھ مل کر بازیابی کے لیے کیس کی پیروی کرتی ہے۔

حکومت ہندوستان سے باہر لے جائے گئے ہندوستانی نوادرات کو واپس لانے کے لیے پرعزم ہے۔ جب بھی ہندوستانی نژاد کی ایسی کوئی نوادرات بیرون ملک میں سامنے آتی ہےتو اے ایس آئی ان کی بازیافت کے لیے وزارت امور خارجہ کے ذریعے بیرون ملک ہندوستانی سفارت خانوں/مشنوں کے ساتھ معاملہ اٹھاتا ہے۔ اے ایس آئی نے سال 1976 سے 2023 تک بیرونی ممالک سے 357 نوادرات کو بازیافت کیا ہے، جن میں سے 2014  کے بعدسے اب تک 344 نوادرات کو بازیافت کیا جا چکا ہے۔

************

 

ش ح۔ا ک۔ن ع

U. No.2194


(Release ID: 1985128) Visitor Counter : 80


Read this release in: English , Hindi , Marathi