مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
اسمارٹ سٹیز مشن کا نفاذ
Posted On:
11 DEC 2023 3:49PM by PIB Delhi
مکانات اور شہری امور کے مرکزی وزیر مملکت جناب کوشل کشور نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت ہند نے 25 جون 2015 کو اسمارٹ سٹیز مشن(ایس سی ایم) کا آغاز کیا۔ جنوری 2016 سے جون 2018 تک مقابلے کے 4 دورکے ذریعے 100 اسمارٹ شہروں کا انتخاب کیا گیا۔اسمارٹ سٹی مشن کا مقصد ان شہروں کو فروغ دینا ہے جو اپنے شہریوں کو،اہم بنیادی ڈھانچہ اور زندگی کا اعلیٰ معیار فراہم کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ اسمارٹ سولیوشن کے اطلاق کے ذریعے صاف ستھرا اور پائیدار ماحول بھی فراہم کرتے ہیں۔ خیال یہ ہے کہ کومپیکٹ علاقوں کو دیکھا جائے، قابل نقل ماڈل بنائے جائیں جو اسی شہر/دیگر خواہشمند شہروں کے دیگر علاقوں کے لیے لائٹ ہاؤسز کے طور پر کام کریں گے۔
مشن سے سیکھنے کو مختلف میکانزم کے ذریعے پھیلایا جاتا ہے۔ انڈیا اسمارٹ سٹی ایوارڈز(آئی ایس اے سیز) کے 4 ایڈیشن ہو چکے ہیں جن میں بہترین شہروں، پروجیکٹوں اور اختراعات کو تسلیم کیا گیا ہے۔ ہر ایڈیشن کے حصے کے طور پر، ایوارڈ یافتہ منصوبوں کا ایک مجموعہ شائع کیا جاتا ہے۔ مشن نے متعدد اشاعتیں، خبرنامے، مشورے اور دستاویزات شائع کیے ہیں جو اس کی نگرانی میں ہوئے مختلف کاموں پر مرکوز ہیں۔ یہ دستاویزات ملک کے تمام قصبوں اور شہروں کے لیے مفید ہیں۔ مشن پیئر ٹو پیئر لرننگ کے لیے قومی اور علاقائی کانفرنسوں، سمینارز اور ویبینائرز جیسے پلیٹ فارمز کا استعمال کرتا ہے۔ ان سرگرمیوں کے علاوہ، مختلف نتائج کے اشاریے جیسےایز آف لیونگ انڈیکس کو مشن کے تحت وضع کیا گیا ہے جو شہروں کے درمیان کراس لرننگ کے پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتے ہیں۔ 27 نومبر 2023 تک، تقریباً 1,71,224 کروڑ روپے کے 7,959 پروجیکٹوں میں ورک آرڈر جاری کیے گئے ہیں۔ جن میں سے 1,16,269 کروڑ روپے کے 6,271 پروجیکٹ مکمل ہو چکے ہیں۔ 78,749.88 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔ جس میں سے 71,135.70 کروڑ روپے(90فیصد) استعمال ہو چکے ہیں۔
شہر کی سطح پرایس سی ایم کا نفاذ اس مقصد کے لیے بنائے گئےایس پی وی کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ ریاستی سطح پر مشن کے نفاذ کی نگرانی ریاستی سطح کی ہائی پاورڈ اسٹیئرنگ کمیٹی(ایچ پی ایس سی) کرتی ہے۔ قومی سطح پر، عمل درآمد کی نگرانی ایک اعلیٰ کمیٹی کرتی ہے جس کی سربراہی سیکرٹری، ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کرتی ہے۔ایس پی ویز کے بورڈز میں ایم او ایچ یو اے کے نامزد ڈائریکٹرز متعلقہ شہروں میں پیش رفت کی مستقل بنیادوں پر نگرانی کرتے ہیں۔ ایم او ایچ یو اے ریاستوں/اسمارٹ شہروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنسوں، جائزہ میٹنگوں، فیلڈ وزٹ، علاقائی ورکشاپس وغیرہ کے ذریعے باقاعدگی سے بات چیت کرتا ہے۔ا سمارٹ سٹیز کا مختلف پیرامیٹرز پر مسلسل جائزہ لیا جاتا ہے جس میں ریئل ٹائم آن لائن جیو اسپیشل مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (جی ایم آئی ایس) کے ذریعے پراجیکٹ پر عمل درآمد اور فنڈز کا استعمال شامل ہے، لیکن ان تک محدود نہیں۔ ایس سی ایم کے نفاذ کی مدت کو جون 2024 تک بڑھا دیا گیا ہے اور تمام اسمارٹ شہروں سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اپنے منصوبے مقررہ وقت کے اندر مکمل کر لیں گے۔
********
ش ح۔ ح ا۔ ج ا
U. No.1289
(Release ID: 1985052)
Visitor Counter : 65