جل شکتی وزارت

ارتھ گنگا پروجیکٹ

Posted On: 11 DEC 2023 2:35PM by PIB Delhi

ارتھ گنگا پروجیکٹ حکومت کے ذریعہ سال 2014 میں شروع کئے گئے نمامی گنگا پروگرام  میں حال ہی میں جوڑی گئی ایک پہل ہے۔14دسمبر ،2019 کو منعقد قومی گنگا کونل (این جی سی ) کی میٹنگ میں ارتھ گنگا نام سے ایک نئے نظریے کو شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا،جو معاشی ذرائع سے  دریائے گنگا سے لوگوں کی وابستگی  کو مضبوط  کرنے کےلئے ایک پائیدار  اور عملی اقتصادی ترقی کا ماڈل ہے۔اس لئے ،یہ فیصلہ  کیا گیا کہ نمامی  گنگے  مشن  کو مختلف وزارتوں /محکموں  اور دیگر شراکت داروں ،وسائل اور کمیونٹی تنظیموں  کی حصہ داری کے ساتھ ارتھ گنگا  کے نظریے کی  قیادت کرنی چاہئے۔ اس لئے نمامی گنگا پروگرام  کے 4 ستون  - نرمل گنگا، اویرل گنگا، جن گنگا اور گیان گنگا کے علاوہ، ارتھ گنگا پروجیکٹ کو پانچویں ستون   کے طور پر شامل کیا گیا۔

ارتھ گنگا  کے چھ ستونوں کی پہچان  کی گئی ہے:گنگا ندی کے دونوں طرف 5کلومیٹر کے  علاقے میں قدرتی ماحولیات کو فروغ  دینا؛ ایس ٹی پی  سے  آنے والے پانی اور کیچڑ  کا بندوبست اور پھر سے استعمال کرنا ؛خصوصاً خواتین کےلئے روزگار کے مواقعوں میں بہتری؛ سیاحت و ثقافت  کے ورثے کو فروغ دینا ؛عوامی حصہ داری اور صلاحیتوں اور تنظیموں کی تعمیر کرنا؛ان پہلوں  پر عمل درآمدگی  کے مقصد سے دریائے گنگا  سے متعلق  سرگرمیوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے  مجموعی ترقی  کا  ماڈل تیار کرنا ہے۔اس ہدف کے حصول کےلئے   مختلف وزارتوں/ محکموں اور دیگر شراکت داروں کے تعاون سے قومی سوچھ گنگا  مشن نے ارتھ گنگا کے تحت کئی سرگرمیاں انجام دی ہیں۔

حالانکہ  کوئی خاص  قلیل مدتی  ہدف  کا تعین نہیں کیا گیا ہے،اس لئے ارتھ گنگا کا طویل مدتی  مقصد گنگا کے تحفظ کےلئے لوگوں کی حصہ داری کوبڑھاکر  اور پائیدار ترقی  کو فروغ دے کر،گنگا دریا  کے احیاء نو کے مطابق  اقتصادی ذرائع سے لوگوں اور گنگا کو ایک دوسرے سے منسلک کرنا  ہے۔

یہ معلومات  جل شکتی  کی وزیر مملکت  جناب بشویشور ٹوڈو نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

 

*********

U.NO.1285

(ش ح۔ام۔)



(Release ID: 1985003) Visitor Counter : 44


Read this release in: English , Hindi