ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

چہاررخی موسمیاتی ورکنگ گروپ(کیو سی ڈبلیو جی)کی لچکدار فائدے کا حصول:موسمیاتی موافقت ستون کے تحت چہار رخی کامیابیوں پر ذیلی تقریب

Posted On: 11 DEC 2023 1:16PM by PIB Delhi

حکومت ہند کی ماحولیات،جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت (ایم او ای ایف سی سی)نے کولیشن فار ڈیزاسٹر ریزیلینٹ انفرااسٹرکچر (سی ڈی آر آئی)کے ساتھ مل کر کواڈ کلائمیٹ ورکنگ گروپ (کیو سی ڈبلیوجی)کے ’’کیپچرنگ دی ریزیلینس ڈیویڈنڈ: موسمیاتی موافقت کے ستون کے تحت چہار رخی ممالک کی کامیابیوں‘‘ پر9 دسمبر2023 کو دبئی میں یو این ایف سی سی سی،سی او پی28 انڈیا پویلین کے موقع پر انڈیا پویلین میں ایک ذیلی پروگرام کا انعقاد کیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001V206.jpg

 

پینل کی نمائندگی تمام چہار ممالک کی طرف سے ذاتی طور پر انوائرمینٹل مینجمنٹ اینڈ کلائمیٹ چینج گروپ، جے آئی سی اے(جاپان)،محترمہ راج سری رے، اقتصادی مشیر، وزارت ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی(ہندوستان)؛ محترمہ نکولا روس، ڈائریکٹر کلائمیٹ انٹیگریشن یونٹ، ڈی ایف اے ٹی (آسٹریلیا)؛ جناب تورویوشیدا، سینئر ڈپٹی ڈائریکٹر اور جناب مائیکل شیفر، یو ایس اے آئی ڈی(یو ایس اے)کے بیورو برائے ایشیاکے معاون منتظم نے کی۔ سیشن کی نظامت جناب کرشنا وتسا، ممبر، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)، ہندوستان نے کی۔ پینل نے تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان لچکدار منافع کی پیمائش اور اسے فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

پینلسٹ نے انفرااسٹرکچر، سرمایہ کاری اور کمیونٹی کے تحفظ کے لیے سرمایہ کاری، پالیسیوں، منصوبہ بندی اور گورننس میں لچک کو ضم کرنے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے مزید چیلنجوں پر زور دیا جن میں ڈیٹا کی کمی، کوآرڈینیشن، فنانسنگ گیپس اور موافت کو مربوط کرنے میں مقامی سطح پر تصوراتی اور عمل درآمد کی صلاحیت شامل ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002M11G.jpg

 

انہوں نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپس (پی پی پیز)، فطرت کے ساتھ کمیونٹی کے اقدامات، مقامی طور پر موافقت اور لچک کے منصوبوں سمیت لچکدار ارتباط کی کوششوں کا اشتراک کیا۔ ان میں ہند-بحرالکاہل کے علاقے سے موسمیاتی لچکدار منصوبے شامل تھے۔ پینل نے اتحاد برائے آفات سے متعلق لچکدار بنیادی ڈھانچہ(سی ڈی آر آئی)جسے تمام  چار ممالک کے شرکاء کی حمایت حاصل ہے، کی تعریف کی اقتصادی ترقی کو تیز کرنے اور  پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں مدد کے لیے  لچک کی وکالت کرنے اور ممالک کو حماہت مہیا کرنے کی غرض سے  عالمی اسٹیک ہولڈرز کے درمیان مؤثر شراکت داری کی ایک مثال کے طور پر تعریف کی۔

************

ش ح۔ا ک۔ن ع

U. No.2175


(Release ID: 1985000) Visitor Counter : 77


Read this release in: English , Hindi