نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

نائب صدر جمہوریہ نے آئی آئی ٹی، دھنباد کے 43ویں کانووکیشن سے خطاب کیا


اعلیٰ تعلیمی ادارے عقل  ودانش کے محض نمائشی  مینار نہیں بلکہ معاشی ترقی کے طاقتور انجن ہیں: نائب صدرجمہوریہ

نائب صدر نے عالمی رہنما کے طور پر ہندوستانی وزیر اعظم کی عالمی شناخت کا اعتراف کیا

وزیر اعظم کا ادارہ ایک قومی ادارہ ہے اسے کسی سیاسی جماعت سے نہ جوڑیں

معیاری تعلیم، کسی ملک کے   سفر میں سب سے زیادہ اثر انگیز تبدیلی لانے والا عمل ہے: نائب صدر

امرت کال  ہمارا گورو کال ہے : نائب صدرجمہوریہ

Posted On: 10 DEC 2023 8:39PM by PIB Delhi

ہندوستان کے نائب صدر جناب جگدیپ دھنکھڑنے آج اعلیٰ تعلیمی اداروں کے اہم کردار پر زور دیا کہ وہ  محض عقل ودانش کے نمائشی  مینار نہیں بلکہ معاشی ترقی کے طاقتور انجن ہیں۔تعلیم کو سب سے زیادہ  اثرانگیز تبدیلی  لانے والامیکانزم  قراردیتے ہوئے  کہا کہ  ملک کے  قد کا اس کے نوجوانوں کو فراہم کی جانے والی تعلیم کے معیار سے گہرا تعلق ہے۔

آج آئی آئی ٹی دھنباد (آئی ایس ایم) کے سالانہ کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر نے ہندوستانی وزیر اعظم کی عالمی سطح پر ایک عالمی رہنما کے طور پر پہچان پر زور دیا۔ غیر جانبدارانہ نقطہ نظر پر زور دیتے ہوئے، جناب دھنکھڑ نے کہا، ‘‘میں کسی فرد کی تعریف کرنے میں سیاست نہیں دیکھتا۔ میں وزیر اعظم کے ادارے کو کسی سیاسی جماعت سے نہیں جوڑتا۔ وزیر اعظم کا ادارہ ایک قومی ادارہ ہے۔’’

جناب دھنکھڑ نے ملک کی ترقی میں ریاستی اور مرکزی حکومتوں کے اہم کردار پر زور دیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جب بات بھارت کی ہو تو قوم کی فلاح وبہبود  کو چھوڑ کر، کسی بھی سیاسی پارٹی میں اختلاف رائے  نہیں ہو سکتا۔

آئی آئی ٹی جیسے اداروں کو تبدیلی کی بنیاد قرار دیتے ہوئے، جناب دھنکھڑ نے ہندوستان کو ایک عالمی ٹیکنالوجی لیڈر کے طور پر آگے بڑھانے میں ان کے اہم کردار کا ذکر  کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایک تکنیکی انقلاب کی دہلیز پر کھڑے ہیں جو بنیادی طور پر ہمارے طرز زندگی، کام اور سماجی روابط کو بدل دے گا۔

نائب صدر جمہوریہ نے مزید کہا کہ قانون سازی، خواتین کے لیے ریزرویشن اور زمینی پالیسیوں میں شاندار کامیابیوں کے پیش نظر ہمارا امرت کال ہمارا گورو کال ہے۔

دفاعی صلاحیتوں میں ملک کی ترقی کی ستائش کرتے ہوئے،  نائب صدرجمہوریہ  نے وزیر اعظم کے دور اندیشانہ اقدامات پر روشنی ڈالی جس میں مقامی جنگی جہاز وکرانت، فریگیٹس، لڑاکا طیاروں، اسٹریٹجک ہیلی کاپٹروں اور میزائلوں کو شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تکنیکی ترقی کے تئیں ہندوستان کے عزم کو واضح کرتا ہے۔

آئی آئی ٹیز کے سابق طلباء کو ٹیلنٹ کا ذخیرہ قرار دیتے ہوئے اور مختلف شعبوں میں ان کی زبردست شراکت داری  کی تعریف کرتے ہوئے نائب صدر نے سابق طلباء کی انجمنوں کی ایک کنفیڈریشن تیار کرنے کا مشورہ دیا تاکہ ان کے تجربے، مہارت اور  کارکردگی کو پالیسی سازی میں استعمال کیا جا سکے اور وہ تبدیلی کے  محرک کے طور پر کام کر سکیں۔

ریاست جھارکھنڈ کے گورنر جناب سی پی رادھا کرشنن،  حکومت جھارکھنڈ کے ، وزیر صحت، طبی تعلیم اور خاندانی بہبود،  جناب  بنا گپتا ، بی او جی ،آئی آئی ٹی(آئی ایس ایم ) دھنباد کے چیئرمین جناب پریم ورت،آئی آئی ٹی(آئی ایس ایم )دھنباد کے ڈائریکٹر  پروفیسرجے کے پٹنائک اور  دیگر معززین اس موقع پر موجود تھے۔

11.jpeg

15.jpeg

17.jpeg

********

 ش ح۔م م ۔رم

U-2161  


(Release ID: 1984908) Visitor Counter : 94


Read this release in: English , Hindi , Marathi