سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این آئی ای پی آئی ڈی کی طرف سے، انڈین اسکیل فار اسیسمنٹ آف آٹزم پر بین الاقوامی ورکشاپ، 11سے12 دسمبر 2023 کو نئی دہلی میں منعقد ہوگی

Posted On: 10 DEC 2023 1:24PM by PIB Delhi

خصوصی صلاحیت کے حامل افراد کو بااختیار بنانے کے قومی ادارے (دیویانگجن) کے ذریعہ انڈین اسکیل فار اسیسمنٹ آف آٹزم(آئی ایس اے اے) پر دو روزہ بین الاقوامی ورکشاپ 11 اور 12 دسمبر2023 کو ڈی اے آئی سی نئی دہلی میں منعقد ہوگی۔

حکومت ہند کی سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کی وزارت کے معذور افراد کے بااختیار بنانے کے محکمے (ڈی ا ی پی ڈبلیو ڈی) کے قومی فنڈ کے تحت، مالی اعانت فراہم کی گئی۔ اس ورکشاپ میں ہندوستان اور بیرون ملک سے متنوع شرکت کیتوقع ہے۔ فی الحال، ہندوستان سے 82 شرکاء اور 9 ممالک سے 18 شرکاء،اس روشن خیالی اجتماع میں شرکت کے لیے پہلے ہی رجسٹر کر چکے ہیں جن میں امریکہ، برطانیہ، جرمنی، نیوزی لینڈ، کویت، ابوظہبی، دبئی، بنگلہ دیش اور بھوٹان شامل ہیں۔

اس پروگرام کا بنیادی مقصد پیشہ ور افراد کو آئی ایس اے اے ٹول کے استعمال میں تربیت فراہم کرنا ہے، جو این آئی ای پی آئی ڈی کی طرف سے تیار کردہ تشخیصی طریقہ ہے۔ آٹزم کی تشخیص کے لیے حکومت ہند کے منظور شدہ ٹیسٹوں میں سے ایک کے طور پر تسلیم شدہ،آئی ایس اے اے کو نہ صرف ملک کے اندر بلکہ پورے ایشیا بحرالکاہل خطے میں پیشہ ور افراد استعمال کرتے ہیں۔ ایک اوپن سورس ٹول کے طور پر، یہ پیشہ ور افراد کو بااختیار بناتا ہے کہ وہ آٹزم کے شکار افراد کی فلاح و بہبود میں اپنا حصہ رسدی کریں۔

اس موقع پر آنے والے معزز مہمانوں میںسماجی انصاف اور بااختیار بنانے کی وزارت کے سکریٹری، ڈی ای پی ڈبلیو ڈیجناب راجیش اگروال، بطور مہمان خصوصی اورجوائنٹ سکریٹری، ڈی ای پی ڈبلیو ڈی، ایم ایس جے اینڈ ای جناب راجیو شرما،شرکت کریں گے۔جناب بی وی رام کمار، ڈائرکٹر این آئی ای پی آئی ڈی کی موجودگی، اس اجتماع کی اہمیت کو مزیدمزین کرتی ہے۔

*****

U.No.2144

(ش ح - اع - ر ا)  


(Release ID: 1984696) Visitor Counter : 82


Read this release in: English , Hindi , Punjabi