وزارتِ تعلیم

ڈی او ایس ای اینڈ ایل کے سکریٹری، جناب سنجے کمار نے جاپان میں ’ساکورا سائنس ہائی اسکول پروگرام 2023‘ کے لیے 64 طلبہ کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا


یہ خصوصی سفر نوجوان طلبا کے علم میں اضافہ کرے گا اور ان میں سائنسی تحقیقات کا جذبہ پیدا کرے گا

Posted On: 09 DEC 2023 7:33PM by PIB Delhi

جناب سنجے کمار، سکریٹری، ڈی او ایس ای اینڈ ایل، نے سی آئی ای ٹی-این سی ای آر ٹی میں منعقد ایک تقریب میں 64 پرجوش بچوں کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا، جنہیں جاپان سائنس اور ٹیکنالوجی ایجنسی (جے ایس ٹی) نے دیگر ممالک کے ساتھ ساتھ ہندوستان کے طلبا کو ’ساکورا سائنس ہائی اسکول پروگرام 2023‘ میں شرکت کے لیے مدعو کیا تھا۔ یہ پروگرام 10 دسمبر سے 16 دسمبر 2023 تک منعقد کیا جائے گا۔ اسکول کے یہ شاندار طلبا ان 11 ریاستوں کے کے وی ایس اور این وی ایس سے تعلق رکھتے ہیں: آسام، بہار، چھتیس گڑھ، گجرات، کرناٹک، مدھیہ پردیش، پنجاب، اڈیشہ، لداخ، اتر پردیش اور گوا۔ اس گروپ میں 26 لڑکے اور 38 لڑکیاں شامل ہیں۔ پروگرام میں محترمہ ارچنا شرما اوستھی، جوائنٹ سکریٹری، ڈی او ایس ای اینڈ ایل، جناب کیموچی یوکیو، جے ایس ٹی جاپان کے مینیجر، این سی ای آر ٹی کے ڈائریکٹر پروفیسر دنیش پرساد سکلانی، ڈی او ایس ای اینڈ ایل کے افسران وغیرہ بھی موجود تھے۔

جے ایس ٹی محکمہ سکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی (ڈی او ایس ای اینڈ ایل) کے تعاون سے، وزارت تعلیم، ساکورا سائنس ہائی سکول پروگرام کو ساکورا سائنس پروگرام (ایس ایس پی) کے تحت 2014 سے لاگو کر رہا ہے تاکہ نوجوان طلبا کی فکری معلومات کو بڑھایا جا سکے۔ اس پروگرام کے تحت طلبا کو جاپان کے مختصر مدتی دوروں پر مدعو کیا جاتا ہے، جس کے دوران انہیں جاپان کی جدید سائنس اور ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ اس کی ثقافت سے روشناس ہونے کا موقع ملتا ہے۔

ہندوستان نے اپریل 2016 میں پہلی بار اس پروگرام میں حصہ لیا تھا۔ اس پروگرام کے تحت اب تک 468 طلبا 75 مبصرین کے ساتھ جاپان کا دورہ کر چکے ہیں۔ 57 طلبا کی آخری کھیپ نے جولائی 2023 میں جاپان کا سفر کیا تھا۔

قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی) 2020 میں، اسکولوں میں نصاب اور تدریس کی اہمیت پر خصوصی زور دیتے ہوئے، اس بات کی منظوری دی گئی ہے کہ ’تعلیم اپنے آپ میں جامع، مربوط، دلچسپ اور فطری ہونی چاہیے۔‘ اس کے ساتھ، این ای پی 2020 یہ بیان کرتا ہے کہ تمام مراحل پر، تجرباتی تعلیم کو ہر مضمون کے اندر معیاری تدریس کے طور پر اپنایا جائے گا اور مختلف مضامین کے درمیان باہمی ربط کی تلاش کے ساتھ۔ اس تناظر میں تاریخی، ثقافتی، سماجی اور تکنیکی ترقی کے نقطہ نظر سے انتہائی اہمیت کے حامل سمجھے جانے والے مختلف مقامات کے تعلیمی دورے اور سیر و تفریح ​​انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ جاپان، جو ایک ترقی یافتہ ملک اور دوست ملک ہے، تکنیکی ترقی کے ساتھ ساتھ تعلیمی تجربہ حاصل کرنے کے لیے ایک ترجیحی منزل ہے۔ جاپان جیسے ملک کا دورہ کرنا ہمیشہ فکری ہوتا ہے اور نئے طریقوں کو دریافت کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

***

**************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 3038



(Release ID: 1984656) Visitor Counter : 67


Read this release in: English , Hindi