عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

اودھم پور ضلع سڑک رابطے کے لحاظ سے ملک کے سرفہرست تین اضلاع میں شامل ہے، پی ایم جی ایس وائی پہاڑی اور مشکل علاقوں کو جوڑنے میں کارآمد ثابت ہو رہا ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ


مرکزی وزیر نے پروجیکٹوں کے تحت ٹیکری میں مختلف سڑک پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا

Posted On: 09 DEC 2023 6:44PM by PIB Delhi

سائنس و ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، پی ایم او، عملے، عوامی شکایات، پنشن، جوہری توانائی اور خلائی امور کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج پردھان منتری گرام سڑک یوجنا (پی ایم جی ایس وائی) کے تحت تعمیر کیے جانے والے اودھم پور (جموں و کشمیر) میں مختلف اہم سڑک پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا۔

اس موقع پر انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دور اندیش قیادت میں پی ایم جی ایس وائی نے اودھم پور ضلع میں سڑک رابطہ کاری میں انقلاب برپا کردیا ہے جس کے ذریعہ ضلع نے ملک میں ایک سنگ میل حاصل کیا ہے کیونکہ یہ ضلع سڑک رابطہ پیرامیٹر کے لحاظ سے ملک کے سرفہرست تین اضلاع میں سے ایک ہے۔ انھوں نے کہا کہ ڈوڈو بسنت گڑھ، لاٹی دھونا اور دیگر دور افتادہ علاقے کچھ نظر انداز شدہ بلاکس اور علاقے ہیں جو ہر موسم میں سڑکوں سے جڑے ہوئے ہیں۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بتایا کہ اودھم پور ضلع میں سدھ مہادیو اور ڈوڈا ضلع میں کھلانی کے درمیان ایک شاہراہ تعمیر کی جارہی ہے۔ وزیر موصوف نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ شیاما پرساد مکھرجی ٹنل جیسے منصوبے جو ایشیا کی سب سے بڑی سرنگ ہے یا 2047 تک وکست بھارت کے ہدف کو حاصل کرنے کا عزم ، اس مقصد کی جانب گامزن ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PMGSYYLFM.jpg

انھوں نے روڈ ٹرانسپورٹ کے شعبے میں کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ رابطہ ملک کی مجموعی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اودھم پور اور اس سے ملحقہ اضلاع میں سڑکوں نے اس شعبے کو قومی سطح پر سیاحت کے نقشے پر لایا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سدھ مہادیو مندر کے پیش نظر خاص طور پر مذہبی یاترا کا دائرہ گزشتہ 70 سالوں کے دوران غیر واضح رہا اور موجودہ حکومت نے سڑکوں کے نیٹ ورک کو بڑھا کر اس طرح کے تمام راستوں کو کامیابی سے تلاش کیا ہے۔ ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ ان اسکیموں سے علاقے کی معیشت خاص طور پر اودھم پور ضلع میں تیزی آئی ہے۔ انھوں نے ضلعی انتظامیہ اور پی ایم جی ایس وائی کو نافذ کرنے والے افسران کی ستائش کی اور کہا کہ وہ سب سماجی خدمت کر رہے ہیں اور ترقی یافتہ ملک کے اہداف کے حصول کے لیے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں کیونکہ سڑک رابطہ تعلیم ، صحت ، سماجی بہبود اور خواتین کو بااختیار بنانے کے شعبوں کے لیے اسکیموں کے موثر نفاذ میں مددگار ہے۔

پروگرام کے دوران ضلع اودھم پور کے بلاک کلوانتھا میں ٹی-01 پدراکا سے چھتاری تک سڑک کی اپ گریڈیشن کے لیے —تقریبا 693.80 لاکھ روپے کی لاگت سے بنے والی 4.6 کلومیٹر لمبی سڑک جو ہزاروں افراد کو سروس فراہم کرے گی—ای- فاؤنڈیشن رکھی گئی ۔ ضلع اودھم پور کے بلاک اودھم پور میں ٹی 16 چوپڑا شاپ سے سناری کمبل ڈانگا تک سڑک کی گریڈیشن کے لیے ایک اور ای سنگ بنیاد رکھا گیا جس کی لاگت تقریبا 1751.23 لاکھ روپے ہے اور اس کی لمبائی 12.925 کلومیٹر ہے۔ وزیر موصوف نے بلاک ٹیکری، ضلع ادھم پور میں ٹی-02 ٹیکری سے سکھا تالاب کے راستے چاری تک سڑک کی اپ گریڈیشن کے لیے ای سنگ بنیاد بھی رکھا جس کی لاگت تقریبا 1269.25 لاکھ روپے ہے اور اس کی لمبائی 9.650 کلومیٹر ہے۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 3031



(Release ID: 1984619) Visitor Counter : 91


Read this release in: English , Hindi