ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
دبئی میں سی او پی 28 سربراہی کانفرنس میں مینگرو الائنس فار کلائمیٹ منسٹریل میٹنگ میں مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو کا بیان
Posted On:
09 DEC 2023 6:56PM by PIB Delhi
عزت مآب اور معزز مہمانان گرامی،
حکومت ہند کی جانب سے، میں سی او پی 28، یو اے ای کی صدارت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں، جس نے بات چیت کے لیے ایک متحرک پلیٹ فارم فراہم کیا جس کا مقصد دنیا کو مشترکہ پائیدار مستقبل کی طرف لے جانا ہے۔
میں محترمہ مریم بنت محمد المہیری، وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیات، یو اے ای اور عالی جناب لہوت بنسار پنڈجیتن، انڈونیشیا کے کوآرڈینیٹنگ وزیر برائے سمندری اور سرمایہ کاری امور، انڈونیشیا کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مینگرو الائنس فار کلائمیٹ (ایم اے سی) کے پہلے وزارتی اجلاس کی میزبانی کی۔
عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں کام کرتے ہوئے، ہندوستان نے تحفظ کے لیے ایک جامع انداز اپنایا ہے۔ ہم صرف درجہ حرارت میں اضافے سے نمٹنے کے لیے اخراج کو کم کرنے پر توجہ مرکوز نہیں کر رہے ہیں، بلکہ زمین کے انحطاط کو روکنے، ماحولیاتی نظام کی بحالی کو تیز کرنے اور حیاتیاتی تنوع کو فروغ دینے کے لیے بھی کام کر رہے ہیں۔
بنی نوع انسان کے لیے حیاتیاتی تنوع کی قدر ثقافتی اور سماجی پہلوؤں کے ساتھ ساتھ اس کی اقتصادی جہت میں بھی مضمر ہے۔
اس کوشش کے ایک حصے کے طور پر، بجٹ 2023-24 میں، ہندوستانی حکومت نے، جنگلات میں ہندوستان کی کامیابی کو آگے بڑھاتے ہوئے، ساحلی رہائش گاہوں اور ٹھوس آمدنی کے لیے مینگرو اقدام یا، MISHTI کا آغاز کیا۔
ہندوستان کے وزیر ماحولیات کے طور پر، میں خود ہندوستان کے سمندری علاقوں جیسے گجرات اور تمل ناڈو کے ساحلی علاقوں میں تقریبات میں شرکت کرتا رہا ہوں جہاں مینگرو پلانٹیشن مہم کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ مجھے یہ بتاتے ہوئے فخر ہے کہ لوگ بڑی تعداد میں مینگرو لگانے کے لیے آگے آ رہے ہیں۔ یہ ماحولیات کے حوالے سے باشعور رویہ عملی طور پر گہری ماحولیات کی ایک مثال پیش کرتا ہے جہاں ہم تمام جانداروں کی فطری قدر کا ادراک کر رہے ہیں قطع نظر اس کے کہ انسانی ضروریات کے لیے ان کا آلہ کار کچھ بھی ہو۔
خواتین و حضرات،
ہندوستان میں مینگرو ماحولیاتی نظام فطرت کے ساتھ ہم آہنگی کی ایک منفرد مثال پیش کرتا ہے۔ مشرقی ہندوستان کے ساتھ واقع سندربن، دنیا کا سب سے بڑا متصل مینگرو جنگل پیش کرتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ سندربن مینگروز دنیا بھر میں شیروں کا واحد مینگرو مسکن ہے۔ سندربن ڈولفن، مگرمچھوں اور شدید خطرے سے دوچار کچھوؤں اور اس خطے میں رہنے والے لوگوں کے لیے بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
ہندوستانی ریاست گجرات، جو ملک میں دوسرے سب سے زیادہ مینگرو کا احاطہ کرتی ہے، نے 2001 سے 2021 تک 250 مربع کلومیٹر سے زیادہ کے رقبے میں مینگروز کا احاطہ کرنے میں بہتری دکھائی ہے۔
مجھے ساتھ یقین ہے کہ مینگرو کے تحفظ میں ہندوستان کے تجربے سے دنیا کو بہت کچھ حاصل کرنا ہے کیونکہ ہم نے تقریباً پانچ دہائیوں سے اس علاقے میں مہارت دکھائی ہے۔ ہندوستان نے مینگرو کے مختلف قسم کے ماحولیاتی نظام کو بحال کیا ہے۔
ہمارے وزیر اعظم کا ماننا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی جیسے مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے عالمی تعاون سب سے یقینی طریقہ ہے۔ ہندوستان مصر میں سی او پی 27 کے دوران یو اے ای اور انڈونیشیا کی طرف سے شروع کیے گئے مینگرو الائنس فار کلائمیٹ (ایم اے سی) کا رکن بن گیا۔ ہماری عہدیداروں کی ٹیم نے نمائشی دوروں کے لیے انڈونیشیا کا دورہ بھی کیا ہے اور ہم بہترین طریقوں اور تجربات کا اشتراک کرنے کے لیے پلیٹ فارم کے ساتھ منسلک رہنے کے لیے پرعزم ہیں۔
اپنے این ڈی سی میں، ہندوستان نے 2030 تک اضافی جنگلات اور درختوں کے احاطہ کے ذریعے 2.5 سے 3 بلین ٹن CO2 کے مساوی اضافی کاربن سنک بنانے کا عہد کیا ہے۔
لیکن ہم صرف تحفظ اور بحالی نہیں کر سکتے۔ ہمیں اپنے لوگوں کی ترقیاتی امنگوں کو پورا کرنے کے لیے پائیدار استعمال کو بھی فروغ دینا چاہیے۔
مونٹریال، کینیڈا میں سی او پی 15 میں، بھارت نے کہا کہ پائیدار استعمال اور رسائی اور فوائد کا اشتراک حیاتیاتی تنوع کو فروغ دینے، تحفظ اور بحالی کی کوششوں کے ساتھ ساتھ کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔
5178 بلین روپے سالانہ مالیت کی بالواسطہ اقتصادی ترقی کے لحاظ سے MISHTI ماحولیاتی تعاون کے فوائد فراہم کرے گا، اور 10 سالہ وقفے میں اضافی کاربن سنک تقریباً 4.5 ملین ٹن ہونے کا تخمینہ ہے۔ ان شراکتوں سے ہندوستان کو اپنے این ڈی سی ہدف کو حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔
اس کے علاوہ، مینگرو سمندری طوفانوں اور کٹاؤ کی بڑھتی ہوئی تعدد کے خلاف مقامی کمیونٹیز کے موافقت کے لیے قدرتی ساحلی تحفظ میں بھی مدد کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ، جنگلات کے احاطہ کی بحالی، تحفظ اور انتظام بشمول مینگرو کے جنگلات ہندوستان کی طویل مدتی کم کاربن ترقی کی حکمت عملی کے عناصر میں سے ایک ہیں۔
مجھے یقین ہے کہ مینگرو الائنس فار کلائمیٹ مجموعی طور پر پائیداری کے ایجنڈے کو آگے بڑھاتا رہے گا۔
شکریہ۔
**************
ش ح۔ ف ش ع- م ف
U: 3033
(Release ID: 1984607)
Visitor Counter : 109