کامرس اور صنعت کی وزارتہ

اپنے فائدے کے لیے دوسروں کا استحصال نہ کریں، بیرونی ذرائع سے کمتر درجے کی سپلائی کے جھانسے میں نہ آئیں: جناب گوئل


گھریلو فراہم کاروں کی حمایت کریں اور گھریلو ایکو نظام کو ترقی دیں: جناب گوئل

بھارت ٹیکس بھارت کی قوت کے مظاہرے کے لیے ایک موقع ہے: جانب گوئل

جناب گوئل نے صنعتی قائدین کو عمدگی کے اعزازات 2021-22 اور 2022-23 ایوارڈس دیے

Posted On: 08 DEC 2023 7:59PM by PIB Delhi

تجارت و صنعت، امورِ صارفین، خوراک اور عوامی نظام تقسیم اور کپڑے کی صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے  ملبوسات برآمدات فروغ کونسل (اے ای پی سی) کے ایکسلینس آنرس 2021-22 اور 2022-23 سے آج یہاں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے فائدے کے لیے دوسروں کا استحصال نہ کریں، بیرونی ذرائع سے کمتر درجے کی سپلائی کے جھانسے میں نہ آئیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں مکمل ٹیکسٹائل ایکو نظام کی طویل المدت صحت کے لیے ایک دوسرے کا تعاون کرکے گھریلو سپلائی چین صلاحیتوں کی تشکیل ضروری ہے۔

مرکزی وزیر نے کہاکہ صنعت کا ہر ایک عنصر اہم ہے اور اسی لیے، انہوں نے صنعتی قائدین سے گھریلو دستیابی کی جگہ کم لاگت والے گھٹیا سامان کے جھانسے میں نہ آنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ آتم نربھر بھارت کے اصل معنی دنیا کے لیے بھارت کے دروازے بند کرنا نہیں ہے، بلکہ گھریلو سپلائروں کو تعاون فراہم کرنے اور گھریلو ایکو نظام کو ترقی دینے کے توسط سے ان کے راستے کھولنا ہے۔

جناب گوئل نے کہا کہ صنعت کو زیادہ خواہش کرنی چاہئے اور ان کی حمایت کے لئے حکومت ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدوں یا برانڈ انڈیا کو فروغ دینے کی کوششوں جیسے حالات کو سازگار بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

ماہ فروری میں منعقد ہونے والے بھارت ٹیکس 2024 کے بارے میں بات کرتے ہوئے، مرکزی وزیر نے کہا کہ یہ بھارت کی طاقت کو ظاہر کرنے کا ایک موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دنیا کو یہ دکھانے کا موقع ہے کہ بھارت کسی سے پیچھے نہیں ہے ۔ خواہ اس کی کوالٹی کی بات ہو، یا قیمت کی مسابقت ہو، یہ ملک بین الاقوامی مقابلہ کا سامنا کرنے اور دنیا کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر پیداوار میں مسلسل اعلیٰ معیار فراہم کرنے کی صلاحیت کا حامل ہے۔

جناب گوئل نے کہا کہ یہ صنعت کے رہنماؤں کا اعتماد ہی تھا کہ بھارت گذشتہ برس 100 بلین ڈالر کی برآمدات کا ہدف حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔ "کیونکہ غیر معمولی نتائج صرف عام لوگ دیتے ہیں،" انہوں نے مزید کہا کہ ملبوسات کی صنعت میں نہ صرف خود اعتمادی ہے بلکہ یقین بھی۔

انہوں نے کہا کہ کستوری کپاس کے ذریعے حکومت کا مقصد کپاس کی ٹریس ایبلٹی حاصل کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ایم مترا پارکس وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی تصوریت ہیں۔ حکومت کی کوشش ہے کہ ان پارکوں میں سے ہر ایک کو ایک مکمل اور جامع انداز میں بنایا جائے تاکہ یہ مکمل حل فراہم کر سکے۔ جناب گوئل نے کہا کہ وہ فیشن ڈیزائنرس  کے ساتھ اس بات کا تجزیہ کرنے کے لیے بھی مصروف ہیں کہ وہ کس طرح صنعت کی بات چیت اور رابطے کا لازمی حصہ بن سکتے ہیں۔

 

***

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:2096



(Release ID: 1984326) Visitor Counter : 44


Read this release in: English , Hindi