وزارت خزانہ
درآمداتی سامان کی بہ سرعت منظوری کے لیے بھارت -کوریا الیکٹرانک اوریجن ڈاٹا ایکسچینج سسٹم (ای او ڈی ای ایس) کا آغاز
ای او ڈی ای ایس ، سی ای پی اے کے تحت تجارت کی جانے والی اشیاء کے لیے دونوں کسٹم انتظامیہ کے درمیان اصل معلومات کے الیکٹرانک تبادلے کے ذریعے بھارت -کوریا جامع اقتصادی شراکت داری کے معاہدے (سی ای پی اے ) کے نفاذ میں سہولت فراہم کرے گا
Posted On:
08 DEC 2023 8:09PM by PIB Delhi
براہِ راست ٹیکس اور محصولات کے مرکزی بورڈ (سی بی آئی سی) کے چیئرمین جناب سنجے کمار اگروال نے نئی دہلی میں 6 دسمبر 2023 کو، کوریا کسٹمز سروس (کے سی ایس) کے کمشنر جناب کے او کوانگ ہیو اور ان کے وفد کی موجودگی میں بھارت – کوریا الیکٹرانک اوریجن ڈاٹا ایکسچینج سسٹم (ای او ڈی ای ایس) کا آغاز کیا۔
الیکٹرانک اوریجن ڈیٹا ایکسچینج سسٹم کا مقصد سی ای پی اے کے تحت تجارت کی جانے والی اشیا کے سلسلے میں دونوں کسٹم انتظامیہ کے درمیان اصل معلومات کے الیکٹرانک تبادلے کے ذریعے بھارت -کوریا جامع اقتصادی شراکت داری کے معاہدے (سی ای پی اے) کے ہموار نفاذ میں سہولت فراہم کرنا ہے۔ جیسے ہی سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا، ویسے ہی سرٹیفکیٹ آف اوریجن (سی او او) میں موجود ڈاٹا فیلڈز کو برآمد کنندہ کسٹم انتظامیہ کے ذریعے درآمد کنندہ کسٹمز کے ساتھ برقی طور پر ساجھا کیا جائے گا ۔ اس سے درآمداتی سامان کی تیز رفتار منظوری میں آسانی ہوگی۔
تقریب کے دوران، جناب سنجے کمار اگروال نے خودکار ڈاٹا کے تبادلے، صلاحیت سازی اور نفاذ جیسے مسائل پر بھارت اور کوریا کے درمیان کسٹمز تعاون کی اہمیت پر روشنی ڈالی، اور امید ظاہر کی کہ ای او ڈی ای ایس پروجیکٹ کی کامیابی بین الاقوامی کسٹم تعاون کے میدان میں عالمی ٹیمپلیٹ کے طور پر کام کرے گی۔
جناب کے او کوانگ نے دونوں ٹیموں کی محنت کو تسلیم کیا اور کہا کہ نظام کو فعال بنانے سے دونوں ممالک کے درمیان ترجیحی تجارت کو ایک نئی تحریک ملے گی۔
ای او ڈی ای ایس کی سافٹ لانچنگ کے ساتھ، دونوں فریقوں نے لائیو انوائرمنٹ میں اس کے جلد استعمال کے عزم کا اظہار کیا اور تسلیم کیا کہ یہ آغاز دونوں ممالک کے درمیان پروان چڑھتے دوطرفہ تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔
***
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:2095
(Release ID: 1984313)
Visitor Counter : 113