وزارت دفاع

ہندوستانی فوج  نے آسیان خاتون  امن محافظوں  کے لیے ٹیبل- ٹاپ مشق  (ٹی ٹی ایکس ) کا انعقاد کیا

Posted On: 08 DEC 2023 4:48PM by PIB Delhi

صنفی شمولیت کو فروغ دینے اور امن کے قیام کی کارروائیوں میں خواتین فوجی اہلکاروں کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے ایک تاریخی پہل میں، ہندوستانی فوج نے نئی دہلی کے  مانیک شا سینٹر میں  4 سے 8 دسمبر 2023 تک  جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی ایسوسی ایشن کی تنظیم  (آسیان) کی خاتون  افسروں کے لیے  ایک ٹیبل- ٹاپ مشق (ٹی ٹی ایکس ) کا انعقاد کیاہے ۔

یہ مشق  امن مشن میں بین الاقوامی تعاون اور صلاحیت سازی کو مضبوط کرنے کے لیے اقوام متحدہ کے قیام امن کے مرکز (سی یو این پی کے ) کی جانب سے جاری کوششوں کا حصہ ہے۔ جس میں اس شعبہ میں خواتین کو بااختیار بنانے پر خصوصی توجہ دی گئی۔ اقوام متحدہ کے قیام امن کے مرکز (سی یو این پی کے)امن قائم کرنے کی مہموں میں تربیت فراہم کرنے والا ہندوستانی فوج کا ایک اہم ادارہ ہے۔

سی یو این پی کے  نے اس سے قبل 18 سے 29 ستمبر 2023 تک آسیان خواتین ملٹری آفیسرز کورس کا انعقاد کیا تھا۔ یہ ٹی ٹی ایکس  ہندوستان اور آسیان کے رکن ممالک کے درمیان جاری مشترکہ فوجی تربیت کی  فالو اپ مشق ہے۔ یہ مشق عالمی امن، استحکام اور صنفی مساوات کے لیے ہندوستان کی مشترکہ عزم کو واضح کرتی ہے۔

یہ مشق  شرکاء کے لیے حقیقی دنیا کے چیلنجوں کی عکاسی کرتے ہوئے  پیچیدہ قیام  امن  کے پس منظروں پر ردعمل کی عمل آوری اور حکمت عملی بنانے کے لئے ایک پلیٹ فارم کی شکل میں کام کرتی ہے۔ اس میں خواتین کے امن اورتحفظ کو یقینی بنانے کے لئے پیچیدہ کارروائی امن کے قیام کا ماحول اور طریقہ کار کی نمائش بھی شامل تھی۔

اس مشق  میں ہندوستان کی بھرپور اور متحرک ثقافت کو ظاہر کرنے کے لیے دہلی کے وراثتی مقامات کا  دورہ بھی شامل تھا۔ اس پروگرام  میں اقوام متحدہ کے امن دستوں کی مشقوں پر لیکچر اور مظاہرہ کے علاوہ اقوام متحدہ کے مختلف مشنز میں تعینات 'میڈ ان انڈیا' آلات کی نمائش بھی شامل تھی۔

******

 

 

U.No:2068

ش ح۔ج ق۔س ا



(Release ID: 1984176) Visitor Counter : 53


Read this release in: English , Hindi , Telugu