زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

زراعت اور متعلقہ شعبوں میں اسٹارٹ اپ

Posted On: 08 DEC 2023 5:13PM by PIB Delhi

زراعت اور کسانوں کی بہبود کا محکمہ (ڈی اے اور ایف ڈبلیو) راشٹریہ کرشی وکاس یوجنا (آر کے وائی وی) کے تحت 19-2018 سے ’’انوویشن اینڈ ایگری انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ‘‘ پروگرام کو لاگو کر رہا ہے جس کا مقصد ملک میں اسٹارٹ اپس ایکو سسٹم  کی آبیاری کے لیے اختراعی اور زرعی صنعت کاری کو فروغ دینے کی خاطر مالی اور تکنیکی مدد فراہم کرنا ہے۔ 5 نالیج پارٹنرز (کے پی) اور 24 آر کے وائی وی ایگری بزنس انکیوبیٹرز (آر-اے بی آئی) کو اسٹارٹ اپس کے انکیوبیشن اور اس پروگرام کے نفاذ کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔

پروگرام کے تحت مقرر کردہ نالج پارٹنرز (کے پی) اور آر کے وائی وی ایگری بزنس انکیوبیٹرز (آر-اے بی آئی) کے ذریعے اسٹارٹ اپس کو تربیت دی جاتی ہے۔ حکومت ہند مختلف قومی سطح کے پروگراموں کا انعقاد کرتی ہے جس میں ایگری اسٹارٹ اپ کانکلیو، ایگری میلے اور نمائشیں، ویبنار، ورکشاپس شامل ہیں تاکہ زرعی اسٹارٹ اپس کو مختلف متعلقین کے ساتھ جوڑ کر انہیں فروغ دینے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا جاسکے۔

پروگرام کے تحت تعاون یافتہ ایگری اسٹارٹ اپس ’آئیڈیا‘ سے ’اسکیلنگ‘ اور ’گروتھ اسٹیج‘ تک عمل درآمد کے مختلف مراحل میں ہیں۔ یہ زرعی اسٹارٹ اپ زراعت اور اس سے منسلک شعبوں کے مختلف شعبوں میں کام کر رہے ہیں، جیسے کہ صحت سے متعلق زراعت، کھیتوں کی مشین کاری، زرعی لاجسٹک اور سپلائی چین، ایگرو پروسیسنگ اور فوڈ ٹیکنالوجی، کچرے سے دولت، نامیاتی کاشتکاری، مویشی پروری، ڈیری اور ماہی پروری وغیرہ۔ زرعی اسٹارٹ اپس کی تیار کردہ ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز زراعت اور اس سے منسلک شعبوں میں مختلف سستی اور اختراعی حل فراہم کر رہی ہیں۔

پروگرام کے تحت  سال 20-2019 سے 24-2023 تک کل 1524 زرعی اسٹارٹ اپس کو 106.25 کروڑ روپے کی مالی مدد فراہم کی گئی ہے۔سال در سال تفصیلات درج ذیل ہیں:

 

نمبر شمار

مالی سال

امداد یافتہ اسٹارٹ اپس کی کل تعداد

اسٹارٹ اپس کو (قسطوں میں) جاری کی گئی کل رقم، کروڑ روپے میں

1

2019-20

58

3.13

2

2020-21

588

27.43

3

2021-22

277

20.34

4

2022-23

253

24.35

5

2023-24

348

31.00

کل میزان

1524

106.25

 

 

یہ معلومات زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر مملکت جناب کیلاش چودھری نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں۔

*****

ش ح – ق ت – م ص

U: 2073


(Release ID: 1984174) Visitor Counter : 88


Read this release in: English , Hindi , Telugu