زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
بایوفورٹیفائیڈ بیجوں کا ماحولیاتی اثر
Posted On:
08 DEC 2023 5:17PM by PIB Delhi
انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ (آئی سی اے آر) کے ذریعے 2014 سے اب تک 142 بایوفورٹیفائیڈ اقسام بشمول 124 کھیت کی فصلیں (چاول - 10؛ گندم - 43؛ مکئی - 20، موتی جوار - 11، چھوٹے باجرا - 13، السی - 1، دال - 2، مٹر 2، مونگ کی پھلی 1، فیلڈ مٹر 1 ، اُڑد کی پھلی 1، سرسوں - 8، سویا بین - 7، تل - 1، مونگ پھلی -3) اور باغبانی کی 18 فصلیں (شکر قند - 5، امرانتھس - 3، گریٹر شکرقندی - 2، آلو - 2 اور گوبھی، بھنڈی، انگور، کیلا، امرود اور انار میں سے 1-1) تیار کی گئی ہیں۔
یہ بایوفورٹیفائیڈ اقسام ماحولیاتی حالات پر خاص طور پر مٹی اور پانی پر کوئی اثر نہیں ڈالتی ہیں، کیونکہ یہ عام طور پر نسل کی اقسام ہیں اور ان کی پانی اور غذائیت کی ضرورت روایتی اقسام کی طرح ہے۔
تمام بایوفورٹیفائیڈ اقسام متعلقہ فصلوں کی روایتی اقسام کے برابر یا بہتر پیداوار ہیں۔ ان بائیو فورٹیفائیڈ اقسام کی پیداوار مارکیٹ میں موجود اقسام کے مقابلے مہنگی نہیں ہے، کیونکہ بائیو فورٹیفائیڈ اقسام کی کاشت پر کوئی پیداواری جرمانہ اور کوئی اضافی لاگت نہیں آتی۔
سال 20-2019 سے، بایوفورٹیفائیڈ اقسام کا 37425.7 کیو بریڈر بیج تیار کیا گیا ہے اور مختلف سرکاری اور نجی بیج پیدا کرنے والی ایجنسیوں کو اس کی بنیاد اور تصدیق شدہ بیج سے متعلق اضافہ کے لیے فراہم کیا گیا ہے۔ کسانوں کو کاشت اور بایوفورٹیفائیڈ بیج کی پیداوار کو معاشرے کے معاشی طور پر پسماندہ طبقوں کے لیے دستیاب کرانے کے لیے تصدیق شدہ بیج مزید فراہم کیا جاتا ہے۔ گزشتہ چھ سالوں کے دوران، گندم، چاول، موتی باجرا، سرسوں اور دال سمیت 10 ملین ہیکٹر سے زائد رقبہ کو بائیو فورٹیفائیڈ اقسام کے تحت لایا گیا ہے۔
قومی غذائی تحفظ مشن (این ایف ایس ایم) کے تحت، کسانوں کو ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقہ کے ذریعے مدد فراہم کی جاتی ہے تاکہ وہ طریقوں کے بہتر پیکیج کے علاقائی مظاہرے، فصل کے نظام سے متعلق مظاہرے، بیج کی پیداوار، زیادہ پیداوار دینے والی اقسام (ایچ وائی وی)/ ہائبرڈ کی تقسیم، کھیتی کے نظام پر مبنی تربیت وغیرہ جیسی مداخلت کر سکیں۔ مشن نے آئی سی اے آر، ریاستی زرعی یونیورسٹیوں اور کرشی وگیان کیندروں کو ٹیکنالوجی بیک اسٹاپنگ اور کسانوں کو سبجیکٹ میٹر کے ماہرین/سائنسدانوں کی نگرانی میں ٹیکنالوجی کی منتقلی کے لیے مدد فراہم کی۔ این ایف ایس ایم کے تحت، ریاستیں/آئی سی اے آر تازہ ترین فصل کی پیداواری ٹیکنالوجی کے مظاہروں/ کلسٹر فرنٹ لائن مظاہروں/ بایو فورٹیفائیڈ اقسام پر فرنٹ لائن مظاہروں کا اہتمام کر سکتی ہیں۔ ریاستوں کو بائیو فورٹیفائیڈ بیج تیار کرنے اور تقسیم کرنے کی بھی ترغیب دی جاتی ہے۔
یہ معلومات زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر مملکت جناب کیلاش چودھری نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں۔
*****
ش ح – ق ت – م ص
U: 2072
(Release ID: 1984160)
Visitor Counter : 87