سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نیشنل  صفائی کرمچاریز فنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن کا سالانہ اجلاس

Posted On: 08 DEC 2023 5:34PM by PIB Delhi

سماجی انصاف اور تفویض  اختیارات  کی وزارت کی ایک اعلیٰ کارپوریشن، نیشنل صفائی کرمچاریوں فنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایس کے ایف ڈی سی) کی سالانہ جنرل میٹنگ  8 دسمبر 2023 کو شاستری بھون، نئی دہلی میں منعقد ہوئی۔ یہ ایک سیکشن 8 کمپنی ہے جو صفائی ملازمین، ہاتھ سے  صفائی کرنے والوں، میلا اٹھانے والوں اور ان کے زیر کفالت افراد کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے کام کرتی ہے۔این ایس کے ایف ڈی سی اپنی مختلف قرض پر مبنی اور غیر قرض پر مبنی اسکیموں جیسے اسکل ڈیولپمنٹ ٹریننگ پروگرامز کے ذریعے معاشرے کے سب سے کمزور اور محروم طبقات کو بااختیار بنانے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0016M0G.jpg

 

یہ صفائی ملازمین، اربن لوکل باڈیز وغیرہ کو انتہائی کم شرح سود پر نرم قرض فراہم کرکے سیور اور سیپٹک ٹینک کی صفائی کے کام  کی مکمل میکانائزیشن پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ سوچھتا ادیامی یوجنا (ایس یو وائی) صفائی کے کارکنوں کو حفاظتی احتیاطی تدابیر، پی پی ای کٹس کے استعمال اور صفائی کی مشینوں اور آلات کے  استعمال  اور دیکھ بھال کے حوالے سے مناسب تربیت مفت فراہم کرتی ہے۔

این ایس کے ایف ڈی سی اپنی مہیلا سمردھی یوجنا اور مائیکرو کریڈٹ فنانس اسکیم کے تحت  ایک لاکھ روپے تک کا قرض بھی فراہم کرتی ہے۔ سود کی مجموعی شرح بالترتیب 4 فیصد اور 5 فیصد ہے۔ قرض کی دیگر اسکیمیں جنرل ٹرم لون اور گرین بزنس اسکیمیں ہیں جن کے تحت خواتین استفادہ کنندگان کے لیے بالترتیب 15  لاکھ روپے اور 30  لاکھ روپے تک کے قرضے 6فیصد اور 1فیصد کی شرح سود کی  چھوٹ کے ساتھ فراہم کیے جاتے ہیں۔

WhatsApp Image 2023-12-08 at 1.40.39 PM.jpeg

مالی سال 2022-23 کے دوران، این ایس کے ایف ڈی سی نے 43862 مستفیدین کا احاطہ  کرتے ہوئے 261.49 کروڑ روپے کے کل قرضے تقسیم کیے ہیں اور اپنی سبسڈی والی اسکیموں کی وجہ سے 1499 لاکھ کا  خالص منافع حاصل کیا ہے۔ ان مستفید میں تقریباً 80فیصد خواتین ہیں۔ این ایس کے ایف ڈی سی نے مالی سال 2023-24 میں 52634 نئے مستفیدین کا احاطہ  کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ این ایس کے ایف ڈی سی نے مالی سال 2022-23 کے دوران ایس آر ایم ایس اور پی ایم دکش یوجنا کے تحت 20686 صفائی ملازمین  اور ان کے زیر کفالت افراد کو ہنر مندی کی مفت تربیت فراہم کی ہے۔ تربیت کے دوران وظیفہ بھی دیا جاتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ش م  ۔ن ا۔

U-2064

                          


(Release ID: 1984120) Visitor Counter : 57


Read this release in: English , Hindi