وزارت دفاع

08 دسمبر 23 کو  کوچن شپ یارڈ لمیٹڈ (سی ایس ایل)، کوچی میں  اے ایس ڈبلیو ایس ڈبلیو سی  پروجیکٹ کے چوتھے جہاز (بی وائی 526، ایم اے ایل پی ای) اور پانچویں جہاز (بی وائی 527، ایم اے ایل پی ای) کی نچلی منزل کی ڈھلائی

Posted On: 08 DEC 2023 2:50PM by PIB Delhi

آبدوز شکن وارفیئر شیلو واٹر کرافٹ (اے ایس ڈبلیو ایس ڈبلیو سی ) (سی ایس ایل) پروجیکٹ کے چوتھے جہاز (ایم اے ایل پی ای ، بی وائی 526) اور پانچویں جہاز (ملکی، بی وائی 527  ) کی  نچلی منزل کی ڈھلائی کی تقریب کی  صدارت جنوبی بحریہ کے چیف آف اسٹاف آر اے ڈی ایم جسوندر سنگھ نے کمانڈ اور آر اے ڈی ایم سبیر مکھرجی، ایڈمرل سپرنٹنڈنٹ، این ایس آر وائی (کے او سی) بالترتیب 08 دسمبر 23 کو، سری مادھو ایس نائر، سی ایم ڈی، کوچین شپ یارڈ لمیٹڈ اور سی ایس ایل، کوچی میں بھارتی بحریہ اور شپ یارڈ کے دیگر سینئر عہدیداروں کی موجودگی میں کی ۔ مقامی مینوفیکچررز سے حاصل کردہ تمام بڑے اور معاون آلات/ نظاموں کے ساتھ، یہ بحری جہاز ‘‘آتم نر بھر بھارت’’ پہل کے قابل فخر پرچم بردار ہیں۔ یہ تقریب، 30 نومبر 23 کو  کوچن شپ یارڈ لمیٹڈ میں پہلے تین اے ایس ڈبلیو ایس ڈبلیو سی  جہازوں کے آغاز کے بعد یکے بعد دیگرے، بھارتی شپ یارڈز کی ‘میک ان انڈیا’ صلاحیت کو اجاگر کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(1)-RAdmSubirMukherjee,AdmiralSuperintendent,NSRY(Koc)DW07.JPG

30 اپریل 19 کو وزارت دفاع اور کوچین شپ یارڈ لمیٹڈ کے درمیان آٹھ اے ایس ڈبلیو ایس ڈبلیو سی  جہازوں کی تعمیر کے معاہدے پر دستخط کیے گئے تھے۔ ماہے قسم کے  بحری جہاز مقامی طور پر تیار کردہ، جدید ترین زیر آب سینسرز سے لیس ہوگا اور اس کا تصور ساحلی پانیوں میں آبدوز شکن آپریشنز کے ساتھ ساتھ کم شدت والے میری ٹائم آپریشنز (ایل آئی ایم او) اور بارودی سرنگیں بچھانے کے آپریشنز شروع کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

2024 میں پروجیکٹ کے پہلے جہاز کی فراہمی کا منصوبہ ہے۔ ان اے ایس ڈبلیو ایس ڈبلیو سی  جہازوں پر اعلیٰ مقامی مواد بھارتی مینوفیکچرنگ یونٹس کے ذریعے بڑے پیمانے پر دفاعی پیداوار کو یقینی بنائے گا، ملک کے اندر روزگار پیدا کرے گا اور صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔

*************

ش ح  ۔ م ع ۔  ت ح

U. No. 2049



(Release ID: 1984104) Visitor Counter : 53


Read this release in: Hindi , English