وزارت دفاع

سینک اسکولوں کے اساتذہ کے لیے پنشن اسکیم

Posted On: 08 DEC 2023 3:07PM by PIB Delhi

دفاع کے وزیر مملکت  اجے بھٹ نے آج لوک سبھا میں جناب  ایس منی سوامی کو تحریری جواب میں بتایا کہ سینک اسکول سوسائٹی اور ریاستی حکومتوں کے درمیان ذمہ داریوں کے اشتراک سے متعلق اسکیم کے مطابق، پنشن/ٹرمینل فوائد کے لیے اخراجات اٹھانے کی ذمہ داری متعلقہ ریاستی حکومت کی ہے۔ تاہم، 5ویں سے 7ویں سی پی سی کی سفارشات کے درمیان فرق کی وجہ سے پنشن میں اضافے کی مد میں ہونے والے اخراجات کو سینک اسکول سوسائٹی مستقل بنیادوں پراستعمال  کرتی ہے۔

           متعلقہ ریاستی حکومت کی جانب سے فنڈز کے جاری کئے جانے میں تاخیر کی وجہ سے سینک اسکولوں کے ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن/ٹرمینل فوائد کی ادائیگی میں تاخیر کے حوالے سے کچھ معاملے سامنے آئے ہیں۔ فنڈز کے بروقت جاری  کئے جانے  کو یقینی بنانے کے لیے، وزارت دفاع نے ریاستی حکومتوں کے ساتھ مذکورہ بالا ذمہ داری کو واضح طور پر بیان کرتے ہوئے ریاستی حکومتوں کے ساتھ میمورنڈم آف ایگریمنٹ یعنی مفاہمت کے ایک اقرار نامے پر  دستخط کرنے کا عمل شروع کیا ہے۔ اس سلسلے میں، 33 میں سے 24 سینک اسکولوں کے سلسلے میں پہلے ہی ایم او اےز پر عمل درآمد کیا جا چکا ہے۔ اس کے علاوہ ریاستی حکومت سے فنڈز کی وصولی کی صورت میں  ضرورت کے مطابق، سینک اسکول ریزرو فنڈ کا استعمال، سینک اسکولس سوسائٹی کی پیشگی منظوری کے ساتھ، پنشن کی ادائیگی کے لیے کر سکتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ش م  ۔ن ا۔

U- 2045

                          



(Release ID: 1984073) Visitor Counter : 50


Read this release in: English , Hindi