وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

دفاع کو  جدید بنانے کے  لئے نہ ختم ہونے والے  فنڈ

Posted On: 08 DEC 2023 3:11PM by PIB Delhi

دفاع کے وزیر مملکت  اجے بھٹ نے آج لوک سبھا میں ڈاکٹر امر سنگھ کے تحریری جواب میں بتایا کہ آئین کی دفعہ 112-114 اور 266  کے تحت یہ التزام ہے کہ حکومت ہندستان کے کنسولیڈیٹڈ فنڈ  (مخصوص فنڈ)سے پارلیمنٹ کے سامنے پیش کردہ سالانہ بجٹ کے ذریعے اجازت کے بغیر کوئی رقم خرچ نہیں کی جاسکتی ہے۔ چونکہ ایپرو پری ایشن  ایکٹ کے تحت اجازت کا مقصد  مخصوص مالی سال کے لیے ہوتا ہے، اس لیے یہ کسی ایسے عوامی فنڈ کو چلانے کی اجازت نہیں دیتا کیونکہ یہ نہ ختم ہونے والے فنڈ کی شکل میں  ہے۔ اس سلسلے میں، وزارت خزانہ کی طرف سے دفاع کے محکمے کی مشاورت کے  ساتھ   علیحدہ طریقہ کار پر کام کیا جا رہا ہے، تاکہ دفاع کو جدید بنانے کے لئے ایک نہ ختم ہونے فنڈ   کو فعال کیا جاسکےاور  ایک خصوصی فراہمی کو دریافت کیا جا سکے۔

دفاعی اخراجات مرکزی وزارتوں میں سب سے بڑا خرچ ہے۔ دفاعی اخراجات کو کل سرکاری اخراجات/جی ڈی پی کے ایک خاص فیصد کے طور پر یقینی نہیں بنایا جا سکتا اس حقیقت کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ وسائل کی تقسیم مختلف مسابقتی ترجیحات میں ضرورت کی بنیاد پر کی جاتی ہے۔ بجٹ کی مختص رقم کو بہترین طریقے سے استعمال کیا جاتا ہے اور اگر ضرورت ہو تو اضافی فنڈز سپلیمنٹری/آر ا ی  مرحلے پر طلب کیے جاتے ہیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ دفاعی خدمات کی آپریشنل تیاریوں پر کسی سمجھوتے کے بغیر فوری اور اہم صلاحیتیں حاصل کی جاسکیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ش م  ۔ن ا۔

U- 2044

                          


(Release ID: 1984071) Visitor Counter : 82


Read this release in: English , Hindi