بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

کاربن کی شدت کو کم کرنے اور تمام اہم بندرگاہوں پر ماحولیات کے لئے سازگار نظام تیار کرنے کے لیے ’’ہرت ساگر‘‘ گرین پورٹ کے رہنما خطوط کا آغاز: سربانند سونووال

Posted On: 08 DEC 2023 3:42PM by PIB Delhi

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت نے کاربن کی شدت کو کم کرنے اور تمام بڑی بندرگاہوں پر ماحولیات کے لئے سازگار نظام تیار کرنے کے لیے ’’ہرت ساگر‘‘ گرین پورٹ گائیڈ لائنز کا آغاز کیا ہے۔ ان رہنما خطوط کے تحت جہاز سے ساحل تک بجلی کی فراہمی، بندرگاہ کے آلات کی برق کاری، پورٹل کرافٹ میں گرین ہائیڈروجن / گرین امونیا / میتھانول جیسے متبادل ایندھنوں کا استعمال، اسٹوریج کے لیے منتخب بندرگاہوں پر بنیادی ڈھانچے کی تشکیل، بنکرنگ، اور گرین ہائیڈروجن/گرین امونیا کی ری فیولنگ، قابل تجدید توانائی کے حصہ میں اضافہ جیسے ماحولیات کے لئے سازگار جیسے مختلف طریقہ کار فراہم کیے گئے ہیں۔ دین دیال پورٹ، وشاکھاپٹنم پورٹ اور نیو منگلور پورٹ اضافی قابل تجدید توانائی پیدا کر رہے ہیں۔

کیمیکلز اور خطرناک مٹیریلس کے لیے بڑی بندرگاہوں میں برتھ/جیٹی کے بندوبست اور نوٹیفکیشن ایکسپلوسیو ایکٹ 1884 کے دائرۂ کار میں بنائے گئے پورٹ ریگولیشن کے مطابق کئے جارہے ہیں۔ حکومت نے پورٹ لینڈ کے زیادہ سے زیادہ استعمال کے لیے لینڈ مینجمنٹ کے لئے پالیسی رہنما خطوط 2015 (پی جی ایل ایم) جاری کئے ہیں۔

******

ش ح ۔ ح ا ۔ م ر

U. No.2053



(Release ID: 1984027) Visitor Counter : 50


Read this release in: English , Hindi