بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی شاہراہوں کی وزارت تجارت کے لیے مارکیٹ پر مبنی سازگار ماحول بنانے پر توجہ مرکوز کر رہی ہے: سربانند سونووال

Posted On: 08 DEC 2023 3:43PM by PIB Delhi

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ وزارت تجارت کے لیے مارکیٹ پر مبنی سازگار ماحول بنانے پر توجہ دے رہی ہے۔ بندرگاہیں بین الاقوامی تجارت کے لیے مرکزی رول کا کام انجام دیتی ہیں۔ بندرگاہیں سرکاری نجی شراکت داری ماڈل کی طرف بڑھ رہی ہیں، جس میں ٹرمینلز/برتھز کو پرائیویٹ آپریٹرز چلاتے ہیں، جنھیں بین الاقوامی ٹرمینل/برتھ آپریشنز کا تجربہ ہے۔ یہ مراعات یافتہ افراد شپنگ لائنوں کے ذریعے اندرونی علاقوں اور بین الاقوامی منڈی کے درمیان تجارتی تعلقات کو بڑھانے کی ایک کڑی کے طور پر کام کرتے ہیں۔

جزائر انڈمان و نیکوبار کے بڑے نیکوبار جزائر کے لیے جامع ترقیاتی منصوبے کے تحت، بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت کو بڑے نیکوبار جزائر میں گالتھیا خلیج میں ایک بین الاقوامی کنٹینر ٹرانس شپمنٹ ہب کی ترقی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

ان ٹریفک (نقل و حمل) کی تفصیلات حسب ذیل ہیں، جہاں گزشتہ تین سالوں کے دوران بڑی بندرگاہوں میں سرگرمیاں درج کی گئی ہیں:-

سال

ٹریفک (ملین ٹن میں)

2022-23

795

2021-22

720.05

2020-21

672.68

وزارت نے ساگر سیتو - نیشنل لاجسٹک پورٹل (میرین) کے تحت پورٹ ہیلتھ آرگنائزیشن (پی ایچ او) ماڈیول شروع کیا ہے۔ پی ایچ او کو اب اس ماڈیول کے ذریعے آن لائن جہازوں کو بندرگاہوں میں داخل ہونے یا جانے کی اجازت دینے کے لیے استعمال کیا جائے گا جو شفافیت، کارکردگی اور کاروبار کرنے میں آسانی (ای او ڈی بی) پیدا کریں گے۔

******

ش ح ۔ ح ا ۔ م ر

U. No.2052



(Release ID: 1984024) Visitor Counter : 69


Read this release in: English , Hindi