مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

شہری سیکٹر میں ترقی اور پائیداری کو فروغ دینے کے لیے حکومت کے اقدامات

Posted On: 07 DEC 2023 4:39PM by PIB Delhi

بھارت کے آئین کے 12ویں شیڈول کے مطابق شہری منصوبہ بندی ریاست کے دائرہ ٔ اختیارکا معاملہ ہے۔ حکومت ہند مختلف اسکیموں کے اقدامات /مشاورتوں کے ذریعے ریاستوں کی کوششوں میں اضافہ کرتی ہے۔ یہ ریاستوں کو مالی اور تکنیکی امداد فراہم کرتی ہے۔ریاستی ٹاؤن پلاننگ کے محکمہ اور شہری ترقیاتی اتھارٹیاں شہر اور ریاست کی سطح پر اہم کام انجام دیتی ہیں۔

حکومت ہند کی ہاؤسنگ اورشہری امورکی وزارت شہری سیکٹر میں ترقی اور پائیداری کو فروغ دینے کے لیے کئی اقدامات کررہی ہے۔

سوچھ بھارت مشن:سوچ بھارت مشن گندے پانی کی صفائی، کچرے کا بندوبست وغیرہ کے کام گھرگھرجاکر کچرے کو یکجاکرنے اور کچرے کے بندوبست وغیرہ کے ذریعہ کیا جارہا ہے۔

اسمارٹ سٹی مشن: اسمارٹ سٹی کا مقصدایسے شہروں کا فروغ دینا ہے جو اہم بنیادی ڈھانچہ اورصاف وپائیدارماحول فراہم کرے اور اسمارٹ سولیوشنس کو استعمال کرتےہوئے شہریوں کی زندگی میں طرز زندگی کے معیار کوبہتر بنائے۔اس سلسلے میں قابل تقلید ماڈل تیارکرکے پائیدار اورجامع ترقی پر توجہ مرکوز کی جاتی ہے تاکہ دوسرے خواہشمند شہروں میں اسے نافذ کیاجاسکے۔

قومی شہری روزگار مشن:قومی شہری روزگار مشن کا مقصدشہری غریبوں کو مفید خود روزگار تک رسائی فراہم کرنا اور روزگار کے مواقع فراہم کرکے شہری غریبوں کا ہاتھ تھام کرغریبی اوران کی کمزوری کو دور کرنا ہے۔

پی ایم سواندھی اسکیم:اس اسکیم کا مقصدخوانچہ فروشوں کو وزارت کے ذریعے سستے قرض کی سہولت کے ساتھ خصوصی بہت چھوٹے قرضوں کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

پردھان منتری آواس یوجنا(شہری)مشن: کا مقصد شہری علاقوں میں مکانوں کی فراہمی ہے۔ مشن ای ڈبلیو ایس/ایل آئی جی اور ایم آئی جی کے زمروں میں مکانوں کی کمی کے مسئلے کو حل کرتا ہےاور انہیں پکے مکانات کی فراہمی کو یقینی بناتا ہے۔یہ ریاستوں/مرکز کے زیرانتظام علاقوں اور مرکزی مجاز ایجنسیوں (سی این ایز) کے ذریعے تمام اہل کنبوں، فیض کنندگان کو مکان فراہم کرکے مرکزی امداد کو نافذ کرنا ہے۔

امرت مشن:امرت مشن ، جو 461 امرت شہروں کے لیے جی آئی ایس پر مبنی ماسٹرپلان تیارکرنے کے لیے ہے، 433قصبوں کے لیے جی آئی ایس ڈیٹابیس اور303 قصبوں کے لیے ڈرافٹ جی آئی ایس پرمبنی ماسٹرپلان تیارکیے گئے ہیں اور ان میں سے 180 قصبوں کے لیے جی آئی ایس پر مبنی قطعی ماسٹرپلان کومشتہر کیا گیا ہے۔77 ٹریننگ پروگرام منعقد کیے گئے، جس میں 2900 عہدیداروں کوتربیت دی گئی۔ امرت 2.0 کے تحت ، جو 50000 سے 99999 افراد کی آبادی والے درجہ دو کے شہروں کے لیے ماسٹرپلان کی ایک ذیلی اسکیم ہے، 631.13کروڑ روپے کی لاگت سے 675 شہروں کے لیے ماسٹرپلان نافذ کیا گیا۔یہ ذیلی اسکیم نفاذ کے ابتدائی مرحلے میں ہیں۔اس کے علاوہ 25 شہروں کے لیے ٹاؤن پلاننگ اسکیم (ٹی پی ایس) اور لوکل ایریا پلان(ایل اے پی)تجرباتی اسکیم کے طور پر نافذ کیا جارہا ہے۔اس کے لیے کل 50 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ تمام 25 شہروں نے ابتدائی مرحلہ پورا کرلیا ہے۔

ریاستوں کے ذریعے منصوبہ بندی میں اصلاحات کی خاطر 2اسکیمیں شروع کی گئی ہیں۔

کیپٹل سرمایہ کاری 23-2022-پارٹ-6(دیہی شہری منصوبہ بندی)(مختص-6000کروڑ روپے): اصلاحاتی اجزاء میں بلڈنگ بائی لاز کو جدید بنانا، قابل منتقلی ترقیاتی حقوق کو اپنانا (ٹی ڈی آر)، مقامی علاقے کے منصوبے(ایل اے پی) اور ٹاؤن پلاننگ اسکیموں (ٹی پی ایس)کانفاذ، ٹرانزٹ پر مبنی ترقی (ٹی او ڈی) کا نفاذ، مضافاتی شہروں کی تشکیل، عوامی ٹرانسپورٹ کے لیے چلائی جانے والی بسوں پر ٹیکس سے استثنیٰ، شامل ہیں۔ 12 ریاستوں کی وزارت خزانہ میں اخراجات کے محکمے نے 4093.16کروڑروپے کے فنڈ جاری کیے ہیں۔

کیپٹل سرمایہ کاری 24-2023-پارٹ-3(شہری منصوبہ بندی اصلاحات) کے لیے ریاستوں کو خصوصی امداد کی اسکیم(مختص رقم 15000کروڑروپے):اصلاحات کے اجزاء میں شہری منصوبہ بندی ماحولیاتی نظام کے لیے انسانی وسائل میں اضافہ، ٹاؤن پلاننگ اسکیم(ٹی پی ایس)/لینڈ پولنگ اسکیم،بلڈنگ بائی لاز کی تجدید، کچی بستیوں کی باز آبادکاری کا فروغ، منتقلی پر مبنی ترقی(ٹی اوڈی)،قابل منتقلی ترقیاتی حقوق کی منصوبہ بندی، شہری منصوبہ بندی کے ذریعے شہری علاقوں میں قدرتی ماحولیاتی نظام کو مستحکم کرناشامل ہیں۔

یہ معلومات ہاؤسنگ اورشہری امور کی وزارت میں وزیرمملکت جناب کوشل کشور نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کا تحریری جواب دیتے ہوئے فراہم کی۔

******

 

ش ح ۔ و ا ۔ج ا

U. No.2032


(Release ID: 1983928)
Read this release in: English , Hindi