سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ملک میں سڑکوں کانیٹ ورک

Posted On: 07 DEC 2023 4:28PM by PIB Delhi

آخری دستیاب رپورٹ کے مطابق بھارت میں 31 مارچ 2019 تک تقریباً 6331791 کلو میٹر کا سڑکوں کا نیٹ ورک موجود تھاجو دنیا میں دوسرا سب سے بڑا نیٹ ورک ہے۔وزارت بنیادی طور پر قومی شاہراہوں (این ایچ ایس) کی ترقی اور انہیں برقرار رکھنے کی ذمہ دار ہے۔ ملک میں قومی شاہراہوں کا نیٹ ورک، جو مارچ 2014 میں 91287 کلو میٹر تھا، بڑھ کر اب تقریبا! 146145 کلو میٹر ہوگیا ہے۔

وزارت نے تیز رفتار رسائی والے کنٹرولڈ کوریڈورس  اور4 لین والی سڑکوں کے نیٹ ورک کی ترقی پر توجہ مرکوز کی ہے  تاکہ بہتر لاجسٹک صلاحیت کے ذریعے معیشت کی ترقی کے لیے بڑا تعاون کیا جاسکے۔4لین یا اس سے زیادہ کی قومی شاہراہوں کے نیٹ ورک، جس میں ہائی اسپیڈ کوریڈور بھی شامل ہیں، مارچ 2014 میں 18371کلومیٹر سے بڑھ کر اب تک 46179 کلومیٹرتک پہنچ گئی ہیں۔اس کے علاوہ ایکسپریس وے سمیت گرین فیلڈ ایکسس-کنٹرولڈ کوریڈورس کے 21 پروجیکٹوں پر نفاذ کا کام پہلے ہی شروع ہوچکا ہے، جس میں 3336کلو میٹر پر کام پورا ہوچکا ہے۔

وزارت نے دولین والی قومی شاہراہوں کو کم کرنےاور انہیں بہتر بناکرکم از کم دولین/دولین کے ساتھ نیم پختہ سڑک پر توجہ مرکوز کررہی ہے۔اسی مناسبت سے دو لین والی قومی شاہراہوں میں، جو مارچ 2014 میں 27517 کلو میٹرتھی، اب تک کم ہوکر14870 کلو میٹر رہ گئی ہیں۔

وزارت نے بھارتی معیشت میں لاجسٹک کی صلاحیت کو بہتر بنانے کی خاطر بی ایم پی کے ایک حصے کے طور پر 35 کثیر ماڈل والے لاجسٹک پارک (ایم ایم ایل پیز) کی نشان دہی کی ہے۔15 ایم ایم ایل پیز کو بی ایم پی -1 کے تحت ترقی دینے کو ترجیح دی گئی ہے۔

گزشتہ 9برسوں کے دوران سال بہ سال قومی شاہراہوں کی تعمیر اور تعمیر کی رفتار کو مندرجہ ذیل جدول میں دیا گیا ہے:

 

سال

تعمیرشدہ این ایچ کی لمبائی (کلو میٹر)

این ایچ  کی تعمیر کی رفتار (کلومیٹر/یومیہ)

2014-15

4,410

12

2015-16

6,061

17

2016-17

8,231

23

2017-18

9,829

27

2018-19

10,855

30

2019-20

10,237

28

2020-21

13,327

37

2021-22

10,457

29

2022-23

10,331

28

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

وزارت کے ذریعے سڑکوں کی تعمیر پر کیے گئے خرچ میں قابل قدر اضافہ ہوا ہے، جو 14-2013 میں 51000 کروڑروپے تھا، 23-2022 میں 240000کروڑروپے تک پہنچ گیاہےجس سے ملک کی معیشت میں تیزی آئی ہے اور 5ٹریلین ڈالر کی معیشت کے بننے کے ہدف کو حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

وزارت نے 2016 سے کناروں کی تعمیر کے لیے میونسپل کچرے کو استعمال کرنے کے علاوہ 3.46کروڑدرخت لگاکر ماحول دوست اقدامات بھی کیے ہیں۔

وزارت کے ذریعے مذکورہ بالاترقی اور ملک میں این ایچ نیٹ ورک کی کامیابیوں کے لیے اپنائی گئی کلیدی حکمت عملی مندرجہ ذیل ہے:

 

  1. وزارت نے رکے ہوئے پروجیکٹوں (14-20213 تک رکے ہوئے پروجیکٹ)کی اعلیٰ ترین سطح پر قریبی نگرانی اور مناسب پالیسی اقدامات جیسے وقت پر فنڈ کی فراہمی متبادل حل اور ری پیکیجنگ وغیرہ کے ذریعے ان کے مسائل کو حل کیا ہے
  2. پروجیکٹوں کو معقول بناکر اورکنٹریکٹ کے دستاویزات کو بہتر بناکر کنٹریکٹر کے نظام کو فروغ دیا گیا ہے
  3. پی ایم گتی شکتی قومی ماسٹرپلان (این ایم پی) پورٹل  پر تمام پروجیکٹوں کی منصوبہ بندی اور ڈی پی آر کی تیاری کی گئی ہے
  4. زمین کو تحویل میں لینے اور تعمیرات سے پہلے کی سرگرمیوں سے متعلق مناسب تیاری کے ساتھ پروجیکٹوں کے ٹھیکے دیے گئے
  5. ریلویز کے ذریعے جی اے ڈی (جنرل ارنجمینٹ ڈرائنگ)کومنظوری دینے کے عمل کو آسان بنایاگیا
  6. زمین کوتحویل میں لینے کے عمل میں رکاوٹوں کو دورکیا گیا
  7. نئی ٹیکنالوجی کا استعمال اور معیارپیمانوں میں مسلسل بہتری پر توجہ دی گئی
  8. اختراعی فائنانسنگ کے ماڈلوں وغیرہ سے وسائل کاحصول
  9. رقم کی دستیابی کو بہتربنانے کی خاطر آتم نربھر بھارت کے تحت کنٹریکٹ کے ضابطوں میں رعایت دی گئی
  10. تنازعات کے حل کرنے کے نظام کو جدید بنایا گیا
  11. پروجیکٹوں کی نگرانی کے لیے پورٹل کے استعمال سے معاملہ کو جلد حل کرنے میں مدد ملی
  12. مختلف سطحوں پر پروجیکٹوں کاجائزہ لینے کی تجویز

 

46 قومی شاہراہیں، جن کی لمبائی 9105کلو میٹر ہے، ریاست مدھیہ پردیش سے گزرتی ہیں جن میں 5666 کلو میٹر شاہراہوں کی تعمیر گزشتہ 9برسوں میں کی گئی ہیں۔ ان میں سے 161 کلومیٹر طویل قومی شاہراہوں کی تعمیر بھنڈ اور دتیہ اضلاع میں کی گئی ہے۔

وزارت نے پچھلے چار برسوں کے دوران ریاست مدھیہ پردیش میں بھنڈ اور دتیہ اضلاع میں قومی شاہراہوں کی تعمیر کے لیے 522 کروڑ روپے خرچ کیے ہیں۔

یہ معلومات سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیرجناب نتن گڈکری نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کاتحریری جواب دیتے ہوئے فراہم کی۔

******

ش ح ۔  ا ع  ۔ج ا

U. No.2027


(Release ID: 1983904) Visitor Counter : 78


Read this release in: English , Hindi