بھاری صنعتوں کی وزارت
بین الاقوامی مرکز برائے آٹو موٹیو ٹیکنالوجی نے مانیسر میں ‘‘ اے ڈی اے ایس شو 2023’’ کا انعقاد کیا
پینتالیس (45 ) سے زیادہ معروف او ای ایمز اور آٹو ٹیکنالوجی سے جڑی کمپنیوں نے ایڈوانسڈ ڈرائیور اسسٹنس سسٹمز(اے ڈی اے ایس) ٹیکنالوجی کی نمائش کی
Posted On:
07 DEC 2023 6:41PM by PIB Delhi
بھاری صنعتوں کی وزارت کے زیراہتمام مانیسر، گروگرام میں بین الاقوامی مرکز برائے آٹوموٹیو ٹیکنالوجی(آئی سی اے ٹی) نے آج ایک عالمی کاروباری معلوماتی فرم آئیرا کے اشتراک سے ‘‘ اے ڈی اے ایس شو 2023’’ کا انعقاد کیا۔ ڈاکٹر حنیف قریشی، جوائنٹ سیکرٹری، بھاری صنعت کی وزارت اور سری سوربھ دلیلا، ڈائریکٹر آئی سی اے ٹی اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔
پینتالیس(45 )سے زیادہ معروف او ای ایمز جیسے بی ایم ڈبلیو، ایم جی، ہونڈا اور آٹو ٹیک کمپنیوں نےایڈوانسڈ ڈرائونر اسسٹنس سسٹمز (اے ڈی اے ایس) ٹیکنالوجی کی نمائش کی۔ اے ڈی اے ایس،تیزی سے آٹوموٹیو کی دنیا میں ایک سب کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے، جس نے حفاظت، سہولت، اور ہندوستان میں ڈرائیونگ کے مجموعی تجربے میں انقلاب برپا کیا ہے۔ شو میں، بی ایم ڈبلیو جیسی معروف کمپنی نے ‘ اے ڈی اے ایس لائیو ڈیمو’ کی نمائش کی، جس کا اختتام تقریب کی خاص باتوں میں سے ایک تھا۔ اس جاندار اور دلفریب تقریب میں شرکاء کو جدید ترین اے ڈی اے ایس ٹیکنالوجی کا قریبی منظر پیش کیا گیا۔ ڈرائیونگ کے حقیقی حالات میں اپنے تخلیقی اقدامات کو ظاہر کرنے والے گاڑیاں تیار کرنے والے، اے ڈی اے ایس ٹیکنالوجی فراہم کرنے والے، اور اے ڈی اے ایس ٹیسٹنگ آلات کے مینوفیکچررز تھے۔ اے ٹی ایس کے ایم ڈی جناب ایس راماناتھن کی سربراہی میں آٹوموٹیو ٹیسٹ سسٹم نے پوری تقریب کا انتظام کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اپنے خطاب میں جناب قریشی نے کہا کہ اے ڈی اے ایس ٹیکنالوجی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے ہندوستان کو عالمی آٹوموبائل انڈسٹری میں ایک لیڈر بننے کی پوزیشن میں لایا ہے۔‘‘ یہ یکسر نقشہ بدل دینے والی ٹیکنالوجی ہندوستانی آٹو سیکٹر میں انقلاب لانے کی صلاحیت رکھتی ہے، اور ہم او ای ایمز کو اس کی ترقی اور نفاذ کو ترجیح دینے کی ترغیب دیتے ہیں’’۔
شو پر تبصرہ کرتے ہوئے، جناب سوربھ دلیلا نے کہا، ‘‘ہم اے ڈی اے ایس شو کو پیش کرتے ہوئے بہت خوش ہیں، اور موٹر گاڑیاں تیار کرنے والی سرکردہ کمپنیوں کی شرکت نے ہمیں آٹوموٹیو ٹیکنالوجی کے تیزی سے ترقی پذیر منظرنامے کو ظاہر کرنے میں مدد کی ہے۔ اس تقریب میں، ہم ایک ایسے ماحولیاتی نظام کی پرورش اور نگہداشت کر رہے ہیں جو ہندوستانی آٹو انڈسٹری کے لیے جدت اور صنعت کی ترقی کی حمایت کرتا ہے’’۔
ایک روزہ تقریب میں مختلف آٹو کمپنیوں کی جدید ٹیکنالوجی، ماہرین کے خطابات پر مشتمل اجلاس اور آئی سی اے ٹی سینٹر میں تخلیقی صلاحیت کے براہ راست مظاہرے دیکھنے کو ملے۔
اے ڈی اے ایس شو کے بارے میں
آئی سی اے ٹی ٹیسٹنگ ٹریک پر ‘‘ اے ڈی اے ایس لائیو ڈیمو’’ اے ڈی اے ایس شو 2023 کی ایک خصوصی پیش کش تھی۔ اس دلچسپ اور باہمی تبادلہ خیال پر مبنی تقریب کے وسیلے سے آٹوموٹیو سیکٹر کی اہم شخصیات کو اکٹھا کیا گیا تاکہ اے ڈی اے ایس ٹیکنالوجیز میں حالیہ پیش رفت کو اُجاگر کیا جا سکے۔ آٹوموبائل کے مینوفیکچررز، اے ڈی اے ایس ٹیکنالوجی فرموں، اور اے ڈی اے ایس ٹیسٹنگ آلات کے سپلائرز نے عملی ڈرائیونگ کے حالات میں اپنے تخلیقی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کے لیے تعاون کیا۔ اے ڈی اے ایس کی مختلف صلاحیتوں کے براہ راست تخلیقی صلاحیت کے مظاہروں کو دیکھنے اور ان میں حصہ لینے کا موقع شرکت کرنے والوں کے لیے دستیاب تھا۔ اے ڈی اے ایس ٹیکنالوجی کے سرکردہ فراہم کنندگان نے اپنے جدید ترین اے ڈی اے ایس پروگراموں اور سسٹمز کی نمائش کے لیے براہ راست تخلیقی مظاہروں میں حصہ لیا۔ خودکار ایمرجنسی بریکنگ، اڈاپٹیو کروز کنٹرول، اور لین کیپنگ اسسٹنس کا براہ راست مظاہرہ کیا گیا۔ ان نمائشوں نے اے ڈی اے ایس ٹیکنالوجی کی اختراعی خصوصیات، افادیت اور درستگی کو اجاگر کیا۔
بین الاقوامی مرکز برائے آٹوموٹیو ٹیکنالوجی (آئی سی اے ٹی) 2006 میں مانیسر، ہریانہ میں قائم کیا گیا تھا۔ آئی سی اے ٹی صنعت کو آٹوموٹیو اور غیر آٹوموٹیو ڈیولپمنٹ کے تمام ڈومینز میں معیاری خدمات فراہم کرتا ہے، جیسے پاور ٹرین، شور وائبریشن اور ہارسنیس، اجزاء، تھکاوٹ، فوٹومیٹری، ٹائر اینڈ وہیل، غیر مزاحم حفاظت، سی اے ڈی اور ای ایم سی اور سی اے ای۔
*************
ش ح ۔ س ب ۔ رض
U. No.2026
(Release ID: 1983893)
Visitor Counter : 65