صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
پریس اعلامیہ
Posted On:
07 DEC 2023 10:25PM by PIB Delhi
صدر جمہوریہ ہند نے ، وزیراعظم کے مشورے کے مطابق ، آئین کی دفعہ 75 کی شق (2) کےتحت جناب نریندر سنگھ تومر ، جناب پرہلاد سنگھ پٹیل اور محترمہ رینوکاسنگھ سروتا کے وزراء کی مرکزی کونسل سے فوری طورپر استعفے کو منظوری دے دی ہے۔
مزیر برآں وزیراعظم کی صلاح کے مطابق صدر جمہوریہ نے درج ذیل ہدایات جاری کیں:
- کابینی وزیر جناب ارجن منڈا کو اُن کے موجودہ قلمدان کے علاوہ ، زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔
- وزیر مملکت محترمہ شوبھا کراند لاجے کو ان کے موجودہ قلمدان کے علاوہ ، ڈبہ بند خوراک کی صنعت کی وزارت میں وزیرمملکت کا اضافی چارج سونپا گیا۔
- وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر کو ان کے موجودہ قلمدان کے علاوہ ، جل شکتی کی وزارت میں وزیر مملکت کا اضافی چارج سونپا گیا ۔اور
- وزیرمملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار کو ان کے موجودہ قلمدان کے علاوہ قبائلی امور کی وزارت میں وزیر مملکت کا اضافی چارج سونپا گیا ہے۔
********
ش ح۔اع ۔رم
U-2023
(Release ID: 1983889)
Visitor Counter : 68