قانون اور انصاف کی وزارت
ای- عدالتوں کا تیسرا مرحلہ
Posted On:
07 DEC 2023 4:50PM by PIB Delhi
قانون و انصاف کی وزارت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)؛ پارلیمانی امور کی وزارت کے وزیر مملکت؛ ثقافت کے وزیر مملکت جناب ارجن رام میگھوال نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ معلومات دی ہے کہ قومی ای گورننس پلان کے ایک حصے کے طور پر ’’ ہندوستانی عدلیہ میں اطالاعات و مواصلاتی ٹکنالوجی کے نفاذ کے لئے قومی پالیسی اور لائحہ عمل ‘‘ کی بنیاد پر ہندوستانی عدلیہ کے آئی سی ٹی ترقی کے لئے ای-کورٹس مشن موڈ پروجیکٹ 2007 سےنافذکیاجارہا ہے۔ اس کا مقصد عدالتوں کو آئی سی ٹی اہل بناکر ملک کے انصاف کے نظام کو تبدیل کرنا اور انصاف کے عمل کو معیاری اور مقدار کے طور پر بڑھانا ہے جس سے انصاف کے نظام تقسیم کو آسان ، کم خرچ ، قابل اعتماد اور شفاف بنایا جاسکے۔ ای-کورٹ پروجیکٹ کو متعلقہ ہائی کورٹوں کے توسط سے غیرمرکوز طریقہ سے محکمہ انصاف ، انصاف اور قانون کی وزارت ، حکومت ہند ای-کمیٹی، ہندوستان کی سپریم کورٹ کی مشترکہ شراکت داری کے تحت نافذ کیا جارہا ہے ۔ آزاد ہندوستان میں ہندوستانی عدلیہ کی مسلسل کوشش شہریوں کو انصاف تک فوری اور سستی رسائی فراہم کرنا رہی ہے۔ آج، ٹیکنالوجی اس کوشش کو رفتار دینے کا ایک طاقتور ذریعہ ہے۔ یہ نظام انصاف کو انصاف پر مبنی بنانے کا موقع فراہم کرتا ہے، جس سے ہر شہری، خاص طور پر حاشیے پر رہنے والے افراد کو اپنے معاملوں کے ازالے کے لیے عدالتوں کا دروازہ کھٹکھٹانے کی سہولت ملتی ہے ۔ ای کورٹس مرحلہ III کے لیے تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ (ڈی پی آر) کو 21.10.2022 کو ہندوستان کی سپریم کورٹ کی ای-کمیٹی کے ذریعہ منظور کیا گیاتھا۔مرکزی بجٹ 2023-2024 کو پیش کئے جانے کے دوران 7210 کروڑ روپے کے اخراجات کے ساتھ ای کورٹس مرحلہ III کا بھی اعلان کیا گیا تھا۔ اخراجات سے متعلق مالیاتی کمیٹی (ای ایف سی) نے 23.02.2023 کو منعقد اپنی میٹنگ میں ای -کورٹس پروجیکٹ کے محرحلہ III کو منظوری دی تھی۔ مرکزی کابینہ نے 13.09.2023 کو منعقد اپنی میٹنگ میں 7210 روپے کے بجٹ اخراجات کے ساتھ ای- کورٹس مرحلہ III کو منظوری دی تھی۔ اس کے بعد، وزارت مالیات کے ذریعہ ای –کورٹس مرحلہ تین کے لئے ایمرجنسی فنڈ سے روپے 225 کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں جن میں سے بی ایس این ایل اور این آئی سی کو 102.50 کروڑ روپئے مختص کئے گئے ۔ اسکیننگ اور ڈیجیٹل کاری ، ای-خدمات مراکز، موجودہ اور نوقائم شدہ عدالتوں کے لئے آئی ٹی ہارڈ ویئر، سولر پاور بیک اپ وغیرہ کے لئے مختلف ہائی کورٹوں کو 110.24 کروڑ روپئے ذیلی طور پر مختص کئے گئے ہیں۔مرحلہ ایک – مرحلہ دو کے فوائد کو اگلے سطح پر لے جانے کے ساتھ ساتھ ای-کورٹس مرحلہ تین کا مقصد ڈیجیٹل ، آن لائن اور کاغذ سے مبرا عدالتوں کی طرف بڑھتے ہوئے انصاف میں زیادہ سے زیادہ آسانی پیدا کرنے کے لئے اقدامات کرنا ہے۔ ای کورٹس پروجیکٹ مرحلہ تین کے لئے مجوزہ وقت کی حد چار سال (2023 سے آگے) ہے۔پروجیکٹ کے مرحلہ III میں مختلف نئی سہولتوں کا تصور کیا گیا ہے جو آخری میل تک انصاف کی تقسیم کے لئے گیم چینجر ثابت ہوسکتی ہے۔ ای –کورٹ مرحلہ تین کے جزو اور مالیاتی تفصیل ضمیمہ ایک میں ہے۔
************
ش ح ۔ ج ق ۔ م ص
(U: 1985)
(Release ID: 1983862)