مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

شہری آبادی والے گاؤوں میں بنیادی ڈھانچہ

प्रविष्टि तिथि: 07 DEC 2023 4:37PM by PIB Delhi

رہائش و شہری امور کے وزیرمملکت جناب  کوشل کشور نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے  تحریری جواب میں یہ معلومات  دی ہے کہ دہلی ترقیاتی اتھارٹی (ڈی ڈی اے) نے نومطلع کیا ہے کہ شہری آبادی والے  گاووں  میں بنیادی ڈھانچے کے التزامات سمیت  مختلف ترقیاتی کام قومی راجدھانی  خطہ دہلی سرکار (جی این سی ٹی ڈی) اور دیگر مقامی اداروں کے ذریعہ کرائے جاتے ہیں ۔ وہیں دہلی  ترقیاتی اتھارٹی  شہری آبادی والے ان گاوں کے ان علاقوں میں ترقیاتی کام کراتی ہے  جنہیں دہلی ترقیاتی ایکٹ 1957 کی دفعہ 12 کے تحت ترقیاتی علاقہ قرار دیا گیا ہے۔

ڈی ڈی اے نے مطلع کیا ہے کہ شہری گاووں کے ریونیو املاک  میں سہولتوں  کی فراہمی ماسٹر پلان / زونل پلان کے مطابق کنٹرول ہوتی ہے۔ ڈی ڈی اے کے ترقیاتی علاقوں کو زمین کے مالکان کی رضاکارانہ شراکت کے ذریعے ان کی زمینوں کو مروجہ اصولوں کے مطابق جمع کرکے تیار کیا جانا ہے۔ دہلی کے ماسٹر پلان میں ورثے کے تحفظ کے لیے انتظامات ہیں جس کا مقصد ہیریٹیج زونز اور آثار قدیمہ کے پارکوں کی شناخت کرنا اور فہرست بند  عمارتوں اور حدود کے لیے خصوصی تحفظاتی منصوبوں کا نفاذ  کرنا ہے۔ دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) نے مطلع کیا ہے کہ وہ اپنے دائرہ اختیار میں آنے والے شہری گاووں  میں سڑکوں کی بہتری، برساتی  پانی کی نالیوں، پارکوں، اسٹریٹ لائٹس وغیرہ جیسے ترقیاتی کام انجام دیتی ہے۔ ایم سی ڈی نے شہری آبادی والے  گاوں  میں گرام سبھا کی زمین پر کچھ پارکس اور کھیل کے میدان تیار کیے ہیں۔ ایم سی ڈی نے یہ بھی بتایا ہے کہ  رواں  مالی سال 2023-24 کے دوران، دہلی  میں  شہری آبادی والے  گاؤں میں مکمل  کئے جانے والے کاموں کے لیے  غیر منصوبہ جاتی مد  کے تحت 3,500/- لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ علاقائی  نمائندوں کی درخواست پر ذاتی  فنڈز سے  بھی ترقیاتی کام  کروائے جا رہے ہیں۔

دہلی چھاونی بورڈ نے مطلع کیا ہے کہ اس کے دائرے اختیار کے  علاقوں کے تحت  کچھ شہری آبادی والے گاؤں میں پارکس، اوپن جم، اسکول، سڑکیں، نالیاں، سیوریج سسٹم، پانی  سے متعلق بنیادی ڈھانچہ اور کمیونٹی ہال وغیرہ  جیسی تفریحی سہولتیں پہلے ہی فراہم کی جاچکی ہیں۔

 

 

************

ش ح ۔ ج ق   ۔  م  ص

 (U: 1984)


(रिलीज़ आईडी: 1983823) आगंतुक पटल : 87
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Tamil