وزارت دفاع

سترھویں بریگیڈیئرز ایم این ایس ورک اسٹڈی کانفرنس 08 دسمبر کو ورچوئل طور پر منعقد ہوگی

Posted On: 07 DEC 2023 7:21PM by PIB Delhi

17ویں بریگیڈیئرز ایم این ایس ورک اسٹڈی کانفرنس 08 دسمبر 2023 کو ورچوئل موڈ میں منعقد کی جا رہی ہے جس کا مقصد دستیاب وسائل کے زیادہ سے زیادہ استعمال کے ساتھ اے ایف ایم ایس گاہکوں کے لیے نرسنگ کیئر کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے حکمت عملی تلاش کرنا ہے۔ ڈی جی ایم ایس (آرمی) لیفٹیننٹ جنرل ارندم چٹرجی افتتاحی خطاب کریں گے، جبکہ میجر جنرل اگنیٹیئس ڈیلوس فلورا، ایڈیشنل ڈی جی ایم این ایس سیشن کی صدارت کریں گے۔ بحریہ اور فضائیہ سمیت تمام کمانڈ کے سینیئر ایم این ایس افسران اس ورچوئل پلیٹ فارم پر مریضوں کی دیکھ بھال، نرسنگ ایڈمنسٹریشن اور تربیت سے متعلق مسائل پر غور و خوض کرنے کے لیے ایک ساتھ شامل ہوں گے۔

بریگیڈیئرز ایم این ایس ورک اسٹڈی کانفرنس سال 2006 میں شروع کی گئی تھی اور ہر سال ایڈجوٹینٹ جنرل اور ڈی جی ایم ایس (آرمی) کے زیراہتمام منعقد ہوتی ہے۔ کانفرنس کی صدارت ایڈیشنل ڈی جی ایم این ایس کرتے ہیں اور اس میں بریگیڈیئر اور اس سے اوپر کے عہدے کے سینیئر ایم این ایس افسران شریک ہوتے ہیں۔

ملٹری نرسنگ سروس میں کل 18 بریگیڈیئرز ہیں جو انتظامیہ کے دوسرے درجے پر ہیں۔ بریگیڈیئرز ایم این ایس ورک اسٹڈی کانفرنس بریگیڈیئرز ایم این ایس کے لیے ایک پلیٹ فارم ہے تاکہ وہ مختلف امور پر غور و خوض کرنے کے لیے اکٹھے ہو سکیں جو تین سروس کے سپاہیوں اور ان کے خاندانوں کو نرسنگ کی معیاری دیکھ بھال فراہم کرنے کے طریقے کو متاثر کرتے ہیں۔ کنکلیو میں خیالات اور تجاویز کے تبادلے کے ذریعے تعمیری بات چیت نرسنگ ایڈمنسٹریٹرز کے ذریعے مریضوں کی دیکھ بھال کے بارے میں پیچیدہ مسائل سے نمٹنے کے لیے حل تلاش کرنے اور حکمت عملی بنانے میں بہت مؤثر ہے۔

*************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 2015



(Release ID: 1983822) Visitor Counter : 51


Read this release in: English , Hindi