شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
اگرتلہ-اکھوڑہ ریلوے پروجیکٹ
Posted On:
07 DEC 2023 5:00PM by PIB Delhi
شمال مشرقی خطہ کی ترقی کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے پوچھے گئے تحریری جواب میں یہ معلومات دی ہے کہ اگرتلہ-اکھوڑہ ریلوے پروجیکٹ شمال مشرقی خطے کی ریاستوں اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ریلوے پروجیکٹ ہے۔
اگرتلہ-اکھوڑہ ریلوے لنک انتہائی قومی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے۔ اس کے ہندوستانی حصے کی تعمیر ریلوے کی وزارت نے میسرس انڈین ریلوے کنسٹرکشن کمپنی لمیٹیڈ (آئی آر سی او این) کے ذریعے کروائی ہے اور شمال مشرقی علاقہ کی ترقی کی وزارت (ایم ڈی او این ای آر) کی طرف سے فنڈ فراہم کیا گیا ہے۔ بنگلہ دیش کے حصے کی تعمیر بنگلہ دیش ریلوے کے ذریعے عمل میں لائی جارہی ہے اور اس کے لئے مالی اعانت ہندوستانی وزارت خارجہ کررہی ہے۔ یہ لنک ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان اضافی رابطہ فراہم کرے گا اور دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو فروغ دے گا۔ اس پروجیکٹ کی لمبائی ہندوستان میں 5.46 کلومیٹر اور بنگلہ دیش میں 6.78 کلومیٹر ہے۔ ہندوستان اور بنگلہ دیش دونوں حصے کے لیے اس پروجیکٹ کی کل لاگت 972.52 کروڑ روپے ہے۔ ہندوستانی حصے کی لاگت ابتدائی منظوری کے مطابق 580 کروڑ روپے ہے جسے ترمیم کر کے 708.73 کروڑ روپئے کردیا گیا ہے اور ایم ڈی او این ای آر کے ذریعہ اب تک 708.73 کروڑ روپئے کی رقم جاری کی جاچکی ہے۔ بنگلہ دیش کے حصے کی لاگت 392.52 کروڑ روپئے ہے۔ اس ریل لنک کا افتتاح یکم نومبر 2023 کو ہندوستان اور بنگلہ دیش کے وزرائے اعظم کے ذریعہ کیا گیا تھا۔
شمال مشرقی خطے (این ای سی) کی تیزرفتار سماجی-اقتصادی ترقی کے لئے پارلیمنٹ کے ایک ایک ایکٹ کے ذریعہ 1971 میں شمال مشرقی کونسل (این ای سی ) کی تشکیل کی گئی تھی ۔ اور جس نے 2002 تک ایک مشاورتی ادارے کے طور پر کام کیا۔ این ای سی (ترمیمی) ایکٹ، 2002 نے این ای سی کو شمال مشرقی خطے کے لیے ایک علاقائی منصوبہ بندی کے ادارے کے طور پر کام کرنے کا حکم نامہ جاری کیا گیا ۔ این ای آر کے لیے خطہ جاتی منصوبے تیار کرتے وقت کونسل کل اسکیموں اور پروجیکٹوں کو اولیت دیتی ہے، جن سے دو یا زیادہ ریاستوں کو فائدہ ہوتا ہے۔
اپنے قیام کے بعد سے، این ای سی کا خطے کی ترقی میں نمایاں طور پر مثبت اثر ہے۔ این ای سی نے کامیابی کے ساتھ بہت سے مشہور ادارے بنائے ہیں جیسے کہ امپھال میں ریجنل انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (آر آئی ایم ایس)، شیلانگ میں نارتھ ایسٹ پولیس اکیڈمی (این ای پی اے)، شیلانگ میں نارتھ ایسٹرن الیکٹریکل پاور کارپوریشن (این ای ای پی سی او) لمیٹڈ، نارتھ ایسٹرن ریجن ایگریکلچر مارکیٹنگ کارپوریشن ( ان میں سے کچھ نام ہیں - گوہاٹی میں این ای آر اے ایم اے سی ، ایٹانگر میں نارتھ ایسٹرن ریجنل انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی( این ای آر آئی ایس ٹی) ، گوہاٹی میں ریجنل ڈینٹل کالج)
اس کے علاوہ، این ای سی نے خطے میں 11,432.00 کلومیٹر سڑکیں، 694.5 میگاواٹ کی پیداواری صلاحیت کے بجلی پلانٹس، 10,341.63 سرکٹ کلومیٹر کا ٹرانسمیشن اور تقسیم کاری نیٹ ورک، 11 بین ریاستی بس ٹرمینس (آئی ایس بی ٹی) اور تین بین ریاستی ٹرک ٹرمینس (آئی ایس ٹی ٹی )، گوہاٹی ، ڈبرو گڑھ، جورہاٹ، امپھال، امروئی اور تیزو جیسے علاقوں کے چھ اہم ہوائی اڈوں کے بنیادی ڈھانچے میں بہتری سمیت کئی اہم بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو فروغ دیا ہے۔
این ای سی ، ایم ڈی او این ای آر کی کئی اہم اسکیمیں بھی لاگو کررہے ہے جن میں یہ شامل ہیں :۔
( i) این ای سی اسکیمیں، جن کے تحت زرعی اور متعلقہ شعبے، ٹرانسپورٹ اور کمیونیکیشن کے شعبے، انسانی وسائل کی ترقی، بانس کے شعبے، سور پروری، علاقائی سیاحت، اعلیٰ تعلیم، ترتیری صحت کی دیکھ بھال (صحت کی تعلیم سمیت) اور پسماندہ علاقوں میں خصوصی مداخلت، سائنس اور ٹیکنالوجی وغیرہ کے شعبوں میں 05-2004سے کروڑ (ستمبر 2023 تک) 12877.90 روپئے کی مجموعی لاگت کے 1700 سے زائد منصوبوں پر عمل آوری ہوئی ہے۔
(ii) شمال مشرقی خصوصی بنیادی ڈھانچہ ترقیاتی اسکیم - سڑک (این ای ایس آئی ڈی ایس –روڈز)/ شمال مشرقی سڑک ترقیاتی اسکیم (این ای آر ایس ڈی ایس) جس کے تحت 17-2016 سے 23-2022 تک کی مدت کے دوران این ای ایس آئی ڈی ایس اور این ای آر ایس ڈی ایس کے تحت 83 سڑک پروجیکٹوں کے لئے 3783.69 کروڑروپئے کی منظوری دی گئی ہے۔
************
ش ح ۔ ج ق ۔ م ص
(U: 1981)
(Release ID: 1983796)
Visitor Counter : 69