مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
اربن ہاؤسنگ
Posted On:
07 DEC 2023 4:40PM by PIB Delhi
’زمین‘ اور ’کالونائزیشن‘ ریاستی مضامین ہیں۔ یہ وزارت، 'سب کے لیے مکان' کے وژن کے تحت، تمام اہل شہری خاندانوں/ 25 جون 2015 سے مستفید ہونے والوں کےلیے مکانات کی تعمیر کے لیے پردھان منتری آواس یوجنا- اربن(پی ایم اے وائی-یو) کے تحت مرکزی مدد فراہم کر کے ریاستی/مرکز کے زیر انتظام علاقوں (یوٹی) حکومتوں کی کوششوں کی تکمیل کرتی ہے۔ پی ایم اے وائی-یو ایک مانگ پر مبنی اسکیم ہے اور حکومت ہند نے اسکیم کے تحت مکانات کی تعمیر کا کوئی ہدف مقرر نہیں کیا ہے۔ شہری علاقوں میں مکانات کی مانگ کی بنیاد پر، ریاستیں/ مرکز کے زیر انتظام ریاستیں پروجیکٹ کی تجاویز تیار کرتی ہیں اور ریاستی سطح کی منظوری اور نگرانی کمیٹی (ایس ایل ایس ایم سی) کی منظوری کے بعد، یہ مرکزی منظوری اور نگرانی کمیٹی کے ذریعے قابل قبول مرکزی امداد کی منظوری کے لیے وزارت کو پیش کی جاتی ہیں۔ ایس ایل ایس ایم سی موصولہ تجاویز کی بنیاد پر، پی ایم اے وائی-یو کے تحت کل 118.63 لاکھ مکانات کی منظوری دی گئی ہے۔ جن میں سے 20.11.2023 تک 78.15 لاکھ مکانات تعمیر/فراہم کیے جاچکے ہیں۔
پی ایم اےوائی۔ یو اسکیم جوپہلے 31.03.2022 تک تھی، اس کے بعد سے 31.12.2024 تک بڑھا دیا گیا ہے، سوائے سی ایل ایس ایس عمودی کے، تمام منظور شدہ مکانات کو فنڈنگ خاکے اور نفاذ کے طریقہ کار کو تبدیل کیے بغیر مکمل کرنے کے لیے۔ اس کے مطابق، ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو تفصیلی پروجیکٹ رپورٹس کے مطابق توسیع شدہ مشن کی مدت کے اندر تمام منظور شدہ مکانات کو مکمل کرنے میں تیزی لانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
وزارت نے 'سب کے لیے مکان' کے وژن کو حاصل کرنے کے لیے درج ذیل اقدامات کیے ہیں:
- اسکیم کے تحت منظور شدہ مکانات کی بنیاد، تکمیل، قبضے پر زور دیتے ہوئے پی ایم اے وائی-یو ایوارڈز کا آغاز کیا گیا ہے۔
- مکانات کی تیزی سے فراہمی کے لیے اسکیم کے تحت متبادل اور جدید تعمیراتی ٹیکنالوجی کو فروغ دیا گیا ہے۔
- iii. براہ راست فائدہ کی منتقلی (ڈی بی ٹی) موڈ کے ذریعے ادائیگی اور استفادہ کنندگان کی آدھار سیڈنگ شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بنایا جاتا ہے۔
- iv. پی ایم اے وائی۔یو ایم آئی ایس (مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم)، بھون پورٹل،پی ایف ایم ایس (پبلک فنانشل مینجمنٹ سسٹم) کے ذریعے انفارمیشن/خلائی ٹیکنالوجی کا استعمال اور منظور شدہ مکانات کی جیو ٹیگنگ/جیو فینسنگ کی جا رہی ہے تاکہ مؤثر نگرانی اور مرکزی امداد جلد از جلد ریلیز ہو سکے۔
وزارت ماہانہ پروگریس رپورٹس(ایم پی آر ایس) ، ماہانہ جائزہ میٹنگوں اور سنٹرل سیکشننگ اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی(سی ایس ایم سی) کی میٹنگوں کے ذریعے ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقے کے ساتھ پی ایم اے وائی۔یو کے نفاذ کی صورتحال کا باقاعدگی سے جائزہ لیتی ہے۔
یہ معلومات ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت میں ریاستی وزیر شری کوشل کشور نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-1996
(Release ID: 1983795)
Visitor Counter : 70