وزارت دفاع

اپنے قیام کے 75 شاندار سالوں کی یاد میں، نیشنل ڈیفنس اکیڈمی نے ہندوستان کے چاروں کونوں تک پیدل سفر شروع کیا


ہندوستان کے مشرقی  اور جنوبی کونوں تک پیدل سفر، یکم دسمبرسے 9 دسمبر تک جاری  رہے گا

Posted On: 07 DEC 2023 5:29PM by PIB Delhi

اپنے قیام کے 75 شاندار سالوں کی یاد میں، نیشنل ڈیفنس اکیڈمی نے ہندوستان کے چاروں کونوں تک پیدل سفر شروع کیا ہے۔ این ڈی اے کے کیڈٹ اور عملے کی جانب سے سب سے مشرقی اور جنوبی پوائنٹ کا پیدل سفر فی الحال جاری ہے۔

این ڈی اے کے 10 کیڈٹس اور 03 انسٹرکٹروں پر مشتمل ایک ٹیم کے ذریعہ اندرا پوائنٹ (ہندوستان کا سب سے جنوبی کونا) کا پیدل سفر یکم دسمبر 2023 کو شروع ہوا اور 09 دسمبر 2023 کو ختم ہوگا۔ پیدل سفر کے دوران، ٹیم نے انڈمان و نیکوبار میں اندرا پوائنٹ، سیلولر جیل، ایبرڈین بازار، پی وی سی میموریل اور سونامی میموریل سمیت جزیرہ کے تاریخی اہمیت کے حامل مقامات کا دورہ کیا۔

این ڈی اے کے 10 کیڈٹس اور 03 انسٹرکٹروں پر مشتمل ایک اور ٹیم نے یکم دسمبر 23 کو کیبیتھو (ہندوستان کے سب سے مشرقی کونے) کے لیے پیدل سفر شروع کیا اور وہ اسے 10 دسمبر 2023 کو ختم کریں گے۔ ٹیم نے 04 دسمبر 23 کو والاونگ وار میموریل، واچا بارڈر میٹنگ پوائنٹ، اور ڈیچو ویو پوائنٹ سمیت کیبیتھو گاؤں کا دورہ کیا اور مقامی آبادی سے بات چیت کی۔

دونوں ٹیموں نے راستے میں ا سکولوں کا دورہ بھی کیا اور طلباء سے بات چیت کی۔ طلباء کو مسلح افواج میں شامل ہونے کی ترغیب دی گئی۔ ان پروگراموں میں حصہ لینے والے این ڈی اے کیڈٹس کو ہندوستان کے دور دراز کونوں کا دورہ کرنے اور اس کے آس پاس کی فوجی تنصیبات میں حالات کا تجربہ کرنے کا موقع بھی فراہم کیا۔

جون، 2023 میں ہندوستان کے شمالی اور مغربی ترین کونوں تک پیدل سفر کیا گیا تھا۔ کمانڈنٹ، این ڈی اے کے وائس ایڈمرل اجے کوچر نے تمام ٹیموں کو مبارکباد دی۔

یہ پیدل سفر کرنے والے نیشنل ڈیفنس اکیڈمی کے بارے میں آگاہی کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ قوم کی تعمیر اور سرحدوں کو محفوظ بنانے میں مسلح افواج کے کردار کی نمائش کریں گی۔ این ڈی اے کے 75 شاندار سالوں کی یاد میں تقریبات اور سرگرمیاں 16 جنوری 2024 کو اختتام پذیر ہوں گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح ۔ رض  ۔ ت ع(

2004



(Release ID: 1983788) Visitor Counter : 48


Read this release in: English , Hindi