شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
پی ایم ڈیوائن اسکیم کے تحت منصوبے
Posted On:
07 DEC 2023 5:01PM by PIB Delhi
شمال مشرقی خطہ کی ترقی کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے پوچھے گئے تحریری جواب میں یہ معلومات دی ہے کہ مرکزی بجٹ 23-2022 میں شمال مشرقی خطے کے لیے وزیراعظم کی ترقیاتی پہل (پی ایم – ڈی ای وی آئی این ای) کا اعلان 100فیصد مرکزی فنڈنگ کے ساتھ ایک نئی مرکزی سیکٹر اسکیم کے طور پر مرکزی بجٹ 23-2022 میں کیا گیا تھا اور اس اسکیم کو 12 اکتوبر 2022 کو مرکزی کابینہ نے 23-2022 سے 26-2025 (15ویں مالیاتی کمیشن کی مدت کے باقی سال) کی چار سال کی مدت کے لیے 6,600 کروڑ روپے کی مجموعی اسکیم اخراجات کے ساتھ منظوری دی تھی۔
پی ایم – ڈیوائن اسکیم کا مقصد ریاستوں کی محسوس کردہ ضروریات پر مبنی بنیادی ڈھانچے اور سماجی ترقی کے منصوبوں کو فنڈ فراہم کرکے این ای آر کی تیز رفتار اور ہمہ گیر ترقی کرنا ہے۔ پی ایم – پی ایم – ڈیوائن اسکیم کے مقاصد یہ ہیں: (i) پی ایم گتی شکتی کے جذبہ کے مطابق ، بنیادی ڈھانچے کو مالی امداد فراہم کرنا ؛ (ii) این ای آر کی محسوس کردہ ضروریات پر مبنی سماجی ترقی کے منصوبوں کی حمایت کرنا؛ (iii) نوجوانوں اور خواتین کے لیے ذریعہ معاش کی سرگرمیوں کو فعال کرنا اور (iv) مختلف شعبوں میں ترقیات سے متعلق خلا کو پُر کرنا۔
اسکیم کے تحت منظور شدہ پروجیکٹوں کو 26-2025 تک مکمل کرنے کا ہدف ہے۔
************
ش ح ۔ ج ق ۔ م ص
(U: 1980)
(Release ID: 1983778)
Visitor Counter : 66