شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
شمال مشرقی ریاستوں میں ریلوے اور سڑک کے پروجیکٹ
Posted On:
07 DEC 2023 5:04PM by PIB Delhi
ریلوے پروجیکٹ
شمال مشرقی خطہ کی ترقی کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ یکم اپریل 2023 تک، ریلوے کے بنیادی ڈھانچے کے 19 پروجیکٹ، مکمل طور پر/جزوی طور پر شمال مشرقی ریاستوں کے دائرہ کار میں آتے ہیں، جن کی کل لمبائی 1909 کلومیٹر ہے جس پر 81,941 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔ یہ پروجیکٹ منصوبہ بندی/ منظوری/ عمل درآمد کے مختلف مراحل میں ہیں۔ ان میں سے 482 کلومیٹر کی لمبائی کا کام شروع کر دیا گیا ہے اور مارچ 2023 تک 37,713 کروڑ روپے خرچ ہو چکے ہیں۔
سال 2014-23 کے دوران، 1618 کلومیٹر سیکشن (377 کلومیٹر نئی لائن، 972 کلومیٹر گیج کی تبدیلی اور 269 کلومیٹر ڈبلنگ)، مکمل طور پر/جزوی طور پر شمال مشرقی خطے میں آتے ہیں، جن پر 179.78 کلومیٹر سالانہ کی اوسط شرح سے کام شروع کیا گیا ہے جو کہ سال 2009-14 کے دوران کے کمیشننگ کے سالانہ اوسط (66.6 کلومیٹر فی سال) سے 170 فیصد زیادہ ہے۔
سڑک پروجیکٹ:
سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے گزشتہ نو برس (یعنی 2014-2023) کے دوران شمال مشرقی علاقے میں 41,459 کروڑ روپے کی لاگت سے کل 4,950 کلومیٹر طویل قومی شاہراہ نیٹ ورک تیار کیا ہے۔
اس کے علاوہ، شمال مشرقی خطہ کی ترقی کی وزارت، شمال مشرقی خصوصی انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ اسکیم (این ای ایس آئی ڈی ایس) اور شمال مشرقی روڈ سیکٹر ڈیولپمنٹ اسکیم (این ای آر ایس ڈی ایس) کے تحت 3372.58 کروڑ روپے کے 77 سڑکوں کے پروجیکٹو ں (این ای سی کی اسکیموں کے تحت شمال مشرقی ریاستوں میں ریل، ہوائی اور سڑک کے نیٹ ورک کے تحت 4345.16کروڑوں روپے مالیت کے 51 پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی ہے) کو منظوری دی ہے۔
شمال مشرقی خطہ میں ریلوے اور سڑک کے بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں کے فوائد میں شمال مشرق کے لوگوں کا ملک کے مرکزی دھارے کے ساتھ انضمام، ضروری سامان اور زرعی مصنوعات کی تیز رفتار نقل و حرکت، یہاں کے لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع میں اضافہ، علاقے کی سماجی و اقتصادی ترقی، سیاحت کی صنعت کی ترقی اور خطے میں صنعتی سرگرمیوں میں اضافہ اور اس طرح شمال مشرقی ریاستوں کی مجموعی معیشت کو فروغ دینا شامل ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ا گ۔ن ا۔
U- 1973
(Release ID: 1983691)
Visitor Counter : 269