شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت

پی ایم- ڈیوائن اسکیم

Posted On: 07 DEC 2023 5:02PM by PIB Delhi

شمال مشرقی خطہ کی ترقی کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ پی ایم- ڈیوائن  اسکیم کے آغاز کے  بعد  اس اسکیم کے تحت 855.85 کروڑ روپے کی لاگت کے 9 پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی ہے۔ ان پروجیکٹوں  کی تفصیلات ضمیمہ- 1میں دی گئی ہیں۔

اس اسکیم کے تحت منظور شدہ پروجیکٹوں کے لیے 121.41 کروڑ روپے کی کل ریلیز/ اجازت کے خلاف، 121.19 کروڑ روپے (99.82فیصد) کے اخراجات/ استعمال کی اطلاع دی گئی ہے۔

چھ  نومبر 2023 تک، پی ایم- ڈیوائن کی بااختیار بین وزارتی کمیٹی (ای آئی ایم سی) کی چار میٹنگیں  28 اکتوبر2022،  14 دسمبر 2022،  26 ستمبر 2023 اور 6 نومبر2023 کو ہو چکی ہیں۔ مذکورہ چار میٹنگوں میں، اسکیم کے تحت 5049.75 کروڑ روپے کے 34 پروجیکٹوں کی منظوری اور انتخاب (اصولی طور پر تجویز کردہ) کے لیے سفارش کی گئی ہے۔ ان 34 پروجیکٹوں کی تفصیلات ضمیمہ دوم  میں دی گئی ہیں۔

ضمیمہ

Kindly find the attachement file 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ ا گ۔ن ا۔

U- 1972



(Release ID: 1983684) Visitor Counter : 65


Read this release in: English , Assamese