شہری ہوابازی کی وزارت
شہری ہوابازی کے مرکزی وزیر کا کہنا ہے کہ ایک ٹیرف مانیٹرنگ یونٹ ہے جو 60 روٹوں کے کرایوں کا جائزہ لے رہا ہے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
07 DEC 2023 4:57PM by PIB Delhi
شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر جیوترادتیہ ایم سندھیا نے آج لوک سبھا کو بتایا کہ شہری ہوا بازی کی وزارت میں ٹیرف مانیٹرنگ یونٹ ہے جو 60 راستوں(روٹوں) کے کرایوں کو بے ترتیب بنیادوں (رینڈم) پر دیکھتی ہے۔ فضائی کرایوں سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ٹیرف مانیٹرنگ یونٹ طے شدہ پرواز سے 30 دن، 15 دن، 7 دن، 3 دن، 2 دن اور 1 دن پہلے کرایوں کی نگرانی کرتی ہے۔
وزیرموصوف نے کہا کہ سول ایوی ایشن ایک موسمی (سیزنل )شعبہ ہے اور کرایہ متغیر طور پر اوپر اور نیچے ہوتا ہے۔ اکتوبر سے لے کر وسط جنوری تک ہائی سیزن ہوتا ہے، اس کے بعد اپریل-مئی تک ویری لو سیزن آتا ہے جب چھٹیاں شروع ہوتی ہیں اور پھر وسط جون تک ہائی سیزن ہوتا ہے۔ یہ صرف ہندوستان تک محدود نہیں ہے بلکہ یہ ایک عالمی رجحان ہے۔’’
وزیر موصوف نے وضاحت کی، ‘‘اگر آپ پیشگی بکنگ کرتے ہیں، تو کوئی زیادہ کرایہ نہیں ہوگا لیکن اگر آپ آخری دن بکنگ کرتے ہیں تو ریزرویشن بکٹ ڈیزائنرز کے مطابق جو کہ آر بی ڈی سسٹم ہے تو جہاں تک ایئر لائنز کا تعلق ہے، کرایوں میں اضافہ ہوتا ہے۔ ’’
جناب سندھیا نے کہا کہ پچھلے 3 سالوں میں، ایئر لائنز کو سالانہ بنیادوں پر تقریباً 55,000 کروڑ سے 1,32,000 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔ کووڈ نے ایئر لائنز کی مالی استحکام کو مکمل طور پر تباہ کردیا۔ اس ماحول میں بھی ہماری ایئرلائنز نے بہت پائیدار بنیادوں پر کام کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایئر ٹربائن فیول ایئر لائنز کی آپریشنل لاگت کے 40 فیصد کے قریب ہے اور اے ٹی ایف کی قیمتیں 55,000 روپے فی کلو لیٹر سے بڑھ کر 1,55,000 روپے فی کلو لیٹر ہو گئی ہیں، وہ 3 گنا بڑھ چکی ہیں، اور اسی تناسب میں ہوائی کرایوں میں اضافہ ہوا ہے۔ آج بھی کم ہونے کے باوجود اے ٹی ایف اس سے 2 اور ڈیڑھ گنا کے قریب ہے جہاں یہ تھا۔
*****
ش ح۔م م ۔ف ر
(U: 1974)
(ریلیز آئی ڈی: 1983636)
وزیٹر کاؤنٹر : 87