وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

گھریلو دفاعی صنعتوں کو روایتی اور مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے تکنیکی صلاحیتوں کو بڑھانا چاہیے: ایویونکس ایکسپو 2023 میں چیف آف ڈیفنس اسٹاف


’’جدید فوجیوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ مستقبل کی تیاری کرتے ہوئے آج لڑنے کے لیے تیار رہیں‘‘

Posted On: 07 DEC 2023 3:44PM by PIB Delhi

چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے گھریلو دفاعی صنعتوں سے اپیل کی کہ وہ  روایتی اور مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے تکنیکی صلاحیتوں میں اضافہ کریں۔  7 دسمبر 2023 کو نئی دہلی میں ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل) کے ذریعہ منعقدہ ایویونکس ایکسپوزیشن 2023 کا افتتاح کرتے ہوئے، جنرل انیل چوہان نے صنعتوں سے اپیل کی کہ وہ خدمات کی ضرورت کو سمجھیں اور ایسے حل تیار کریں جو ملک کے خطے، آب و ہوا اور کام کاج کی  ضروریات کے مطابق ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہندوستان کے چیلنجوں کو ہندوستان کے انداز میں ہی  حل کیا جانا چاہئے کیونکہ عصری واقعات کے ایک سلسلے نے عالمی سپلائی چین کی کمزوری کو اجاگر کیا ہے۔‘‘

چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے بتایا کہ حکومت نے غیر یقینی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ’آتم نربھرتا‘ کا طریقہ اپنایا ہے اور یہ وژن ملکی صنعت پر اس کے اعتماد کو ظاہر کرتا ہے۔  انہوں نے کہا ’’آتم نربھرتا‘‘ پہل کے تحت دفاعی صنعتی صلاحیتوں کو مضبوط کرنے کے لیے کئی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ہم اپنی مقامی اور اختراعی دفاعی صلاحیتوں کو بڑھا رہے ہیں۔‘‘

ایرو اسپیس اور ایویونکس سمیت دفاع میں خود کفیلی کے معاشی امکانات کو اجاگر کرتے ہوئے جنرل انیل چوہان نے  کہا کہ دفاعی صنعتی شعبے میں ملک کے اقتصادی اہداف کو حاصل کرنے کی بڑی صلاحیت ہے۔ انہوں نے کہا ’’عالمی ملٹری ایویونکس مارکیٹ کے 2030 تک  56.998 بلین امریکی ڈالر تک پہنچنے کا  امکان ہے۔ یہ ہمیں ایک مواقع فراہم کرتا ہے جس کا ’میک فار انڈیا، میک فار ورلڈ‘ کے منتر پر یقین کرتے ہوئے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے‘‘۔

چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے نئے دور کی ٹیکنالوجیز کی اہمیت پر زور دیا اور اس کو  جدید افواج کے لیے  ضروری قرار دیا  کہ وہ متحرک عالمی سیکیورٹی منظرنامے اور تیز رفتار تکنیکی ترقی کے دور میں ’’غیر یقینی اور مبہم‘‘ مستقبل کی تیاری کرتے ہوئے آج لڑنے کے لیے تیار رہیں۔ یہ بتاتے ہوئے کہ نئی ٹیکنالوجیز کی آمیزش جنگ کی جگہ کو مزید خودکار اور خود مختار بنا رہی ہے، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نیٹ ورکنگ، ڈیٹا اینالیٹکس اور روبوٹکس کے میدان میں ٹیکنالوجیکل سولیوشنز کی آمد نے ایویونکس کے میدان میں ایک نئے منظر نامے کا آغاز کیا ہے۔

جنرل انیل چوہان نے فوج اور سائنسی برادری پر زور دیا کہ وہ ٹیکنالوجی کے تقاضوں کے مطابق رفتار برقرار رکھیں، تاکہ ملک اس سلسلے میں  آگے رہے۔ انہوں نے کہا  ’’اس کے لیے خیالات، مہارت اور سرمایہ لگانے کی ضرورت ہوگی۔  ملٹری ایویونکس کے شعبے میں، اس میں درست ہدف بندی، الیکٹرانک وارفیئر،ایئر کرافٹ ہیلتھ مانیٹرنگ اور مثبت کنٹرول کے لیے ڈیٹا کنکٹی وٹی شامل ہوں گی۔‘‘

دو روزہ ایویونکس ایکسپو 2023 ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سنٹر، نئی دہلی میں 07-08 دسمبر، 2023 کو منعقد  کیا جارہا ہے۔ ایکسپو کے دوران، ایچ اے ایل  ایویونکس سسٹمز کی ایک متنوع رینج کے اپنے ڈیزائن، ڈیولپمنٹ اور  پروڈکشن کی  نمائش کر رہی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ا گ۔ن ا۔

U- 1965


(Release ID: 1983603) Visitor Counter : 69


Read this release in: English , Hindi , Marathi